سعودی عرب میں بس حادثہ کا شکار، 20 عمرہ زائرین جاں بحق

عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ( تصویر سوشل میڈیا)

عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ( تصویر سوشل میڈیا)

حجاج کرام کو مقدس شہر مکہ لے جانے والی ایک بس پل سے ٹکرا گئی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں کم از اکم 20 عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے جبکہ 29 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • riyadh
  • Share this:
    سعودی عرب میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک سڑک حادثے میں 20 عمرہ زائرین کی جان چلی گئی ہے۔ حجاج کرام کو مقدس شہر مکہ لے جانے والی ایک بس پیر کو پل سے ٹکرا گئی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ جس کے بعد حادثے میں کم از اکم 20 عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے جبکہ 29 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تر وہ زائرین ہیں جو رمضان کے مقدس مہینے میں عمرہ ادا کرنے کے لیے مکہ شہر جا رہے تھے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوبی صوبہ عسیر میں پیش آنے والا یہ واقعہ عمرہ زائرین کو اسلام کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک مکہ اور مدینہ تک بحفاظت منتقل کرنے کے چیلنجز کو اجاگر کر رہا ہے۔ یہ واقعہ رمضان کے پہلے ہفتے میں پیش آیا۔ یہاں عمرہ کرنے کے لیے زائرین کا ہجوم ہوتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یمن کی سرحد سے متصل جنوب مغربی عسیر صوبے میں بس کے بریک فیل ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

    امریکہ :اسکول میں ہوئی فائرنگ میں 7 کی موت، کئی بچے شامل، پولیس نے حملہ آور کو کیا ڈھیر

    اس طرح پیش آیا حادثہ

    الاخباریہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کی کل تعداد 29 کے قریب ہے۔ متاثرین مختلف ممالک کے شہری ہیں۔ حالانکہ چینل نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس ملک سے ہیں۔ چینل نے کہا کہ بس میں کوئی گڑبڑی تھی، لیکن یہ نہیں بتایا کہ گڑبڑی کیا تھی۔ وہیں نجی اخبار اوکاز کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ اس کے بعد بس پل سے ٹکرا کر الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔

    ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زائرین عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ جا رہے تھے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ یہ واقعہ رمضان المبارک کے دوران پیش آیا۔ ماہ مقدس کے دوران لاکھوں زائرین عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔

    سعودی عرب میں مقدس مقامات کے ارد گرد نمازیوں کو لے جانا ایک خطرناک کام ہے۔ خاص طور پر حج کے دوران جب سڑکیں بہت مصروف ہوتی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اکتوبر 2019 میں مدینہ میں ایک بس ایک بھاری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ اس حادثے میں 32 غیر ملکی شہری ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے تھے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: