12 سال حاملہ رہی یہ خاتون، آدھے درجن بچوں کی ہے ماں! پھر سے کنبہ بڑھانے کا بنارہی منصوبہ، جانئے کیوں

12 سال حاملہ رہی یہ خاتون، آدھے درجن بچوں کی ہے ماں! پھر سے کنبہ بڑھانے کا بنارہی منصوبہ، جانئے کیوں ۔ تصویر: Instagram/arielctyson

12 سال حاملہ رہی یہ خاتون، آدھے درجن بچوں کی ہے ماں! پھر سے کنبہ بڑھانے کا بنارہی منصوبہ، جانئے کیوں ۔ تصویر: Instagram/arielctyson

Viral News: آج کل خواتین ایک دو سے زیادہ بچے پیدا کرنا نہیں چاہتی ہیں، مگر امریکہ کی ایک خاتون کی سوچ اس سے کافی الگ ہے ۔ وہ اپنے کنبہ کو بڑھانے کیلئے بے تاب ہے جبکہ وہ آدھے درجن سے زیادہ بچوں کی ماں ہے ۔ مگر وہ پھر سے ماں بننا چاہتی ہے ۔

  • Share this:
    کسی  بھی جوڑے کیلئے ماں باپ بننے کا احساس کافی خاص ہوتا ہے ۔ جب ماں اپنے بچے کو پہلی مرتبہ اپنے سینے سے لگاتی ہے اور جب ایک والد اپنے بچے کو گود میں لیتا ہے تو وہ ان کی زندگی کا سب سے خوبصورت لمحہ بن جاتا ہے ، مگر خاتون ہونے کے طور پر ماں کی زندگی چیلنجز سے بھری ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل خواتین ایک دو سے زیادہ بچے پیدا کرنا نہیں چاہتی ہیں، مگر امریکہ کی ایک خاتون کی سوچ اس سے کافی الگ ہے ۔ وہ اپنے کنبہ کو بڑھانے کیلئے بے تاب ہے جبکہ وہ آدھے درجن سے زیادہ بچوں کی ماں ہے ۔ مگر وہ پھر سے ماں بننا چاہتی ہے ۔

    دی سن ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹینسی کی ایریل ٹیلر ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں ۔ انہیں انسٹاگرام پر آٹھ لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں ۔ وہ اکثر اپنی زندگی سے وابستہ دلچسپ ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں ۔ ان کے سات بچے ہیں، جن میں چھ لڑکے اور ایک لڑکی ہے ۔ ان کے ایک بچے کی موت ہوگئی تھی اور میاں بیوی کو ملا کر ایریل کا کنبہ نو افراد پر مشتمل ہے ۔ اس کے باوجود بھی وہ مزید بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں اور اپنے کنبہ کو بڑھا چاہتی ہیں ۔

    تصویر: tiktok/@arielctyson


    ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں انہوں نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کن کن سالوں میں حاملہ رہیں ۔ 2009 میں ان کا پہلا بچہ ہوا، جس کی موت ہوگئی ۔ یعنی وہ 2009 میں حاملہ تھیں ۔ پھر 2010، 2011، 2012، 2013، 2014، 2015، 2016، 2017، 2019، 2020 اور 2021 میں وہ حاملہ رہیں ۔

    یہ بھی پڑھئے: حیران کن: 65 سال کی شخص نے کی 16 سال کی لڑکی سے شادی، وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ!


    یہ بھی پڑھئے: ماں نے پانچ سال کے بیٹے کو کلہاڑی سے مارا، پھر پکا کر کھا گئی! وجہ جان کر کانپ اٹھے گی روح


    انسٹاگرام پر انہوں نے اسی سے ملتا جلتا ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کتنے سال کی تھیں جب ان کے بچے ہوئے ۔ ان کا سب سے پہلا بیٹا جب وہا تھا، تب وہ 23 سال کی تھیں اور جب 2021 میں آخری بچہ پیدا ہوا، تب وہ 34 سال کی تھیں ۔

    کپل نے ایک ویڈیو میں اندازہ لگایا تھا کہ وہ 20 سے زیادہ بچوں کے دادی ۔ دادی اور نانا ۔ نانی بنیں گے ۔ انسٹاگرام پر جس ویڈیو کی ہم نے بات کی ہے ، اس کو 8 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں اور کئی لوگوں نے کمنٹ کرکے اپنا رد عمل ظاہر کیا ۔ ایک نے کہا کہ اب ایریل کو نئی ہابی تلاش کرلینی چاہئے ۔ وہیں کئی خواتین نے اپنے پریگنینسی تجربہ کے بارے میں شیئر کیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: