بیٹی کے دوست پر فدا ہوگئی ماں، منگنی کے بعد بتایا: 'اب بیسٹ فرینڈ بننے والا ہے باپ'

بیٹی کے دوست پر فدا ہوگئی ماں، منگنی کے بعد بتایا: 'اب بیسٹ فرینڈ بننے والا ہے باپ' ۔ علامتی تصویر ۔ Credit- Canva

بیٹی کے دوست پر فدا ہوگئی ماں، منگنی کے بعد بتایا: 'اب بیسٹ فرینڈ بننے والا ہے باپ' ۔ علامتی تصویر ۔ Credit- Canva

Boy Gets Engaged to Friend's Mother: لڑکی نے خود آن لائن شیئر پلیٹ فارم ریڈٹ پر یہ کہانی شیئر کی ہے کہ اس کا دوست اس کا ہی سوتیلا باپ بننے والا ہے ۔ اس کی ماں نے کورونا لاک ڈاون کے دوران اس کے سب سے اچھے دوست سے اپنا رشتہ آگے بڑھایا اور ان دونوں کے معاشقہ کی بھنک تک نہیں لگ پائی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    کہتے ہیں کہ دل کے رشتوں کا کوئی بھروسہ نہیں ہوتا ہے کہ کب کہاں اور کس سے جڑ جائے ۔ یہی وجہ ہے کہ کبھی کسی نوجوان لڑکی کو سن رسیدہ شخص سے پیار ہوجاتا ہے تو کبھی کسی ادھیڑ عمر کی خاتون کا دل کسی نوجوان کیلئے دھڑکنے لگتا ہے ۔ کچھ ایسا ہی ایک لڑکی کے ساتھ، جس کی ماں اس کے ہی دوست ہی پرفدا ہوگئی ۔

    مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق لڑکی نے خود آن لائن شیئر پلیٹ فارم ریڈٹ پر یہ کہانی شیئر کی ہے کہ اس کا دوست اس کا ہی سوتیلا باپ بننے والا ہے ۔ اس کی ماں نے کورونا لاک ڈاون کے دوران اس کے سب سے اچھے دوست سے اپنا رشتہ آگے بڑھایا اور ان دونوں کے معاشقہ کی بھنک تک نہیں لگ پائی ۔

    لڑکی نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ اس کی ملاقات اپنے بیسٹ فرینڈ سے کالج میں پانچ سال پہلے ہوئی تھی ۔ ان کی دوستی تب سے کبھی نہیں ٹوٹی ۔ کورونا لاک ڈاون کے دوران جب اس کا گھر چھوٹنے والا تھا، تب لڑکی کی ماں نے اس کو گھر کے ایک خالی پڑے کمرے میں منتقل ہونے کیلئے کہا اور وہ فورا راضی ہوگیا ۔ وہ گھر میں کافی اچھی طرح سے رہ رہا تھا اور وہ ایک ساتھ کافی وقت گزارتے تھے ۔ اسی درمیان اس کی ماں کا لڑکے سے معاشقہ ہوگیا، جس کے بارے میں لڑکی کو کچھ بھی معلوم نہیں تھا ۔

    21 سال کی لڑکی نے بتایا کہ اس کی 43 سال کی ماں 10 سال اکیلے رہنے کے بعد اب ریلیشن شپ میں جانا چاہتی تھی ، لیکن اس کو بالکل بھی آئیڈیا نہیں تھا کہ وہ اس کے دوست کے ساتھ ہوگا ۔ جب ماں اور دوست نے باہر ڈنر کے دوران اس کو اس سلسلہ میں بتایا اور ماں نے منگنی کی انگوٹھی دکھائی، تب لڑکی کے ہوش اڑ گئے ۔

    یہ بھی پڑھئے: انوکھی شادی: 60 سال کی دلہن، 56 کا دولہا! 36 سال کیا انتظار، اب انجام تک پہنچے گا برسوں کا پیار


    یہ بھی پڑھئے: فلائٹ میں لڑکی نے بنایا ایسا ویڈیو، دیکھتے ہی بھڑک گئے لوگ، کہہ ڈالی ایسی بات



    لڑکی کو یہ بات اتنی بری لگی کہ وہ گھر چھوڑ کر بھی چلی گئی ۔ حالانکہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کو ماں کیلئے برا نہیں لگ رہا ، لیکن یہ جس طرح ہوا ، اس سے اس کو تکلیف پہنچی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: