آسام: ڈاکٹر جوڑا گرفتار، معصوموں کو یرغمال بنایا، سگریٹ سے داغے بچی کے پرائیویٹ پارٹ

آسام: ڈاکٹر جوڑا گرفتار، معصوموں کو یرغمال بنایا، سگریٹ سے داغے بچی کے پرائیویٹ پارٹ ۔ تصویر : Social Media

آسام: ڈاکٹر جوڑا گرفتار، معصوموں کو یرغمال بنایا، سگریٹ سے داغے بچی کے پرائیویٹ پارٹ ۔ تصویر : Social Media

Assam News: آسام کے گواہاٹی میں ایک ڈاکٹر جوڑے کو تین معصوم بچوں کو یرغمال بنانے اور کئی مہینوں تک ان پر ظلم کرنے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ان میں جڑواں بھائی بہن کی عمر تقریبا تین سال ہے جبکہ تیسرے نابالغ کی عمر گیارہ سال ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Assam, India
  • Share this:
    گوہاٹی : آسام کے گواہاٹی میں ایک ڈاکٹر جوڑے کو تین معصوم بچوں کو یرغمال بنانے اور کئی مہینوں تک ان پر ظلم کرنے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ان میں جڑواں بھائی بہن کی عمر تقریبا تین سال ہے جبکہ تیسرے نابالغ کی عمر گیارہ سال ہے ۔ ملزمین نے نابالغ بچی کے پرائیویٹ پارٹس کو سگریٹ سے کئی مرتبہ جلایا ہے ۔ دونون بھائی بہن کے جسم پر چوٹ کے کئی نشان ملے ہیں ۔ اب ملزم ڈاکٹر ولی الاسلام اور اس کی بیوی سنگیتا دتہ اور گھریلو ملازمہ لکشمی کو حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں حقوق اطفال کے ایک کارکن نے افسران اور پولیس کو اطلاع دی تھی ۔ اس کے بعد ڈاکٹر کے گھر سے یرغمال بچوں کو آزاد کرایا گیا ۔ پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے۔

    گواہالی پولیس کمشنر دیگنتا برہ نے کہا کہ نابالغ بچی کو ڈاکٹر جوڑے نے اپنے گھر روما اینکلیو کی چوتھی منزل پر یرغمال بناکر رکھا تھا ۔ بچی کے پرائیویٹ پارٹ پر چوٹ اور سگریٹ سے جلنے کے کئی نشانات ملے ہیں اور جسم میں بھی کئی جگہوں پر چوٹ کے نشانات ہیں ۔ میڈیکل جانچ میں ان کی تصدیق ہوئی ہے ۔

    بچی کو چھت پر ایک کھمبلے سے باندھ کر رکھا گیا تھا ۔ اس کی جانکاری ملنے کے بعد پولیس نے بچی کو آزاد کرایا ۔ پولیس نے ڈاکٹر ولی الاسلام اور اس کی نوکرانی لکشمی ناتھ کو گرفتار کرلیا تھا اور ڈاکٹر کی بیوی سنگیتا دتہ کو شہر سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔

    پولیس افسر نے کہا کہ تینوں ملزمین کو اتوار کو گواہاٹی میں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جس کے بعد عدالت نے جوڑے کو پانچ دن کی پولیس حراست اور نوکرانی لکشمی کو سات دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: 13 سال کی لڑکی نے بچہ کو دیا جنم، ڈاکٹروں کے اڑگئے ہوش! اہل خانہ بھی تھے انجان، جانئے پورا معاملہ


    یہ بھی پڑھئے: شرمناک: بچہ کو جنم دے کر ماں نے کموڈ میں ڈالا، پھر فلش کرکے ہوئی فرار، جانئے اب کیسی ہے بچہ کی حالت



    برہ نے کہا کہ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے اور آسام کے ڈی جی پی اور وزیراعلی ہیمنت بسو سرما ذاتی طور پر اس معاملہ کی نگرانی کررہے ہیں ۔ اب پولیس جڑواں بچوں کے والدین کی تلاش کررہی ہے کہ آخر وہ جوڑے کے گھر کیسے پھنس گئے؟
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: