உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG! آرام سے سو رہا تھا شوہر، بیوی نے کاٹ دیا پرائیویٹ پارٹ، وجہ جان کر سبھی کے اڑ گئے ہوش!

    OMG! آرام سے سو رہا تھا شوہر، بیوی نے کاٹ دیا پرائیویٹ پارٹ، وجہ جان کر سبھی کے اڑ گئے ہوش! علامتی تصویر ۔

    OMG! آرام سے سو رہا تھا شوہر، بیوی نے کاٹ دیا پرائیویٹ پارٹ، وجہ جان کر سبھی کے اڑ گئے ہوش! علامتی تصویر ۔

    Shocking Viral Story: یہ واقعہ زامبیا کے کپیری مپوشی میں پیش آیا ہے ۔ یہاں ایک خاتون جس کا نام گیوین لچوفیا بتایا جارہا ہے، نے اپنے شوہر جمی نگلوبے پر جان لیوا حملہ کیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaZambiaZambiaZambiaZambiaZambia
    • Share this:
      دنیا میں پیار کا رشتہ بھروسہ پر ٹکا رہتا ہے ۔ جب دو لوگ آپس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجاتے ہیں تو ان کے رشتے کو بچانے کیلئے یہی بھروسہ سب سے اہم کردار نبھاتا ہے ۔ لیکن کئی مرتبہ یہ پختہ رشتہ ایک شک کی وجہ سے ٹوٹ جاتا ہے ۔ اگر رشتے میں شک آجائے تو پھر اس کا برقرار رہنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ ایسا ہی ایک شک آگیا تھا زامبیا میں رہنے والے ایک جوڑے کے درمیان ۔ خاتون کو شک ہوگیا تھا کہ اس کے شوہر کا کسی اور خاتون کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے ، اسی وجہ سے اس نے وہ کردیا ، جس نے اس کو سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا ۔

      یہ واقعہ زامبیا کے کپیری مپوشی میں پیش آیا ہے ۔ یہاں ایک خاتون جس کا نام گیوین لچوفیا بتایا جارہا ہے، نے اپنے شوہر جمی نگلوبے پر جان لیوا حملہ کیا ۔ اس نے اپنے شوہر کا پرائیویٹ پارٹ نیند میں ہی کاٹ ڈالا ۔ معاملہ کورٹ میں پہنچا ، جہاں دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد اب کورٹ نے خاتون کو تین سال جیل کی سزا سنائی ہے ۔ خاتون کو جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ اس کے شوہر کو اس حملہ کی وجہ سے کافی درد جھیلنا پڑا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: دو سال کے بچے میں نظر آئی جوانی کی نشانی، عضو تناسل میں ہوئی تبدیلی سے ڈاکٹرس حیران


      عدالت میں معاملہ کی سماعت کے دوران اس کی تفصیلات دی گئیں ۔ یہ پورا واقعہ چار اگست کا ہے جب آدھی رات کو جمی تیز درد کی وجہ سے نیند سے بیدارا ہوا ۔ اس نے دیکھا کہ اس کے ٹھیک سامنے اس کی بیوی ایک چاقو لے کر کھڑی ہے ۔ کپل کا اس رات جھگڑا ہوا تھا ، جب جمی کی اہلیہ نے الزام لگایا تھا کہ اس کا کسی اور خاتون سے معاشقہ چل رہا ہے ۔ اس کے بعد جمی سونے چلا گیا تھا ، لیکن اس کو کیا معلوم تھا کہ یہ شک جان لیوا ثابت ہوجائے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: 14 سال میں 16 بچوں کی ماں بن گئی خاتون، ابھی مزید بچوں کی چاہت میں بے چین ہے جوڑا


      درد کے درمیان جمی نے اپنے بھائی کو کال کیا ۔ اس کے بھائی نے جمی کو اسپتال پہنچایا، جہاں اس کے کٹے پارٹ کو ڈاکٹرس نے واپس سے جوڑ دیا ، لیکن پولیس کو اس کی جانکاری دیدی گئی، جس کے بعد پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ عدالت میں ہوئی سماعت میں دونوں فریقوں کی دلیلیں سنی گئیں اور آخرکار خاتون کو قصوروار قرار دیا گیا ۔

      خاتون کو معاملہ میں مجرم مانتے ہوئے تین سال جیل کی سزا سنائی گئی ۔ اس نے کورٹ سے معافی کی اپیل کی ، لیکن قتل کی کوشش میں اس کو قصوروار مانتے ہوئے سزا سنا دی گئی  ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: