کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی منی یعنی سپرم (Sperm) کا معیار براہ راست آپ کی خوراک سے متاثر ہوتا ہے؟ جی ہاں! حالیہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ سپرم کے معیار کا تعلق میل فرٹیلٹی (Male Fertility) یعنی جنسی تعلقات کے دوران مرد کی جنسی طاقت اور بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے ہوتا ہے۔ یہ مسئلہ ہر چھ جوڑوں میں سے ایک کو متاثر کرسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ 50 سال کے دوران مردانہ بانجھ پن میں مسلسل کمی آئی ہے۔ ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ پچھلے 60 سال میں پیدا ہونے والے سپرم کی مقدار میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔
نیوز 18 ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر 30 سال سے کم عمر مردوں کی شرح پیدائش میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ مرد کے سپرم کی صحت، گاڑا پن اور جنسی طاقت کا تعلق اس کی غذاوں سے ہوتا ہے۔ اگر خراب یا غیر صحت مندانہ جنسی تعلقات قائم کیے جائیں تو اس سے میل فرٹیلٹی متاثر ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ناقص خوراک اور ضرورت سے زیادہ الکحل کا استعمال سپرم پر اثر انداز ہوتا ہے۔
نیوٹریشن کی دنیا کے مشہور پلیٹ فارم iThrive کی بانی اور سی ای او فنکشنل نیوٹریشنسٹ مگدھا پردھان (Mugdha Pradhan) نے مردوں میں سپرم کو بڑھانے کے لیے کچھ فوری اور آسان طریقے بتائیں ہیں:
منشیات یا الکحل کو ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے سے گریز کریں:اکثر مرد اپنے پریشر کو کم کرنے اور سکون حاصل کرنے کے لیے الکحل کا استعمال کرتے ہیں اور یہ ان کی عادت بنتی جاتی ہے۔ ایسے میں اس عادت سے چھٹکارہ پانا مشکل ہوتا ہے۔ جب کہ اس کا مرد کی جنسی طاقت پر بھی اثر پڑتا ہے۔ اسی لیے منشیات یا الکحل کو ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے سے گریز کریں۔
شیلاجیت (Shilajit):شیلاجیت میل فرٹیلٹی کے لیے ایک محفوظ غذائی سپلیمنٹ ہے۔ ایک مطالعہ میں 60 مردوں نے کھانے کے بعد 90 دنوں تک روزانہ دو بار شیلاجیت لیا۔ 90 دن کی آزمائشی مدت کے اختتام پر 60 فیصد سے زیادہ شرکاء نے اپنے سپرم کی مجموعی تعداد میں اضافہ کا اظہار کیا ہے۔ 12 فیصد سے زیادہ شرکاء نے سپرم کی حرکت میں اضافہ کی اطلاع دی۔
زنک (Zinc):یہ بھی پڑھیں: Swiggy, Zomato جیسے ایپ سے آن لائن کھانا منگانا 60 فیصد تک مہنگا؟ سروے سے بڑا انکشافزنک میں متعدد منفرد خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم کے متعدد افعال خاص کر جنسی تشفی میں مدد دیتی ہیں۔ اس حقیقت کی وجہ سے کہ یہ سپرم پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے، مردوں کو عورتوں کے مقابلے میں اس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ہارمونز کو منظم کرتا ہے، جو مردوں کی جنسی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ زنک کی کمی کا تعلق قابل عمل سپرم کی مقدار میں کمی سے ہے اور یہ سپرم میں طاقت کا سبب بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرد اس خاتون کو گڑیا کے طور پر سمجھتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں نہیں رکھنا چاہتا کوئی رشتہ، جانئے پورا ماجرااشوگندھا (Ashwagandha):
اشواگندھا فرٹیلٹی کو فروغ دے سکتی ہے اور تولیدی صحت کو بڑھا سکتی ہے، خاص طور پر مردوں میں اس کا بہترین اثر دیکھا گیا ہے۔ ایک تحقیق کے لیے ایسے 75 مردوں کا انتخاب کیا گیا، جو فرٹیلٹی کے مسائل کا شکار تھے۔ روزانہ پانچ گرام اشوگندھا کھانے سے سپرم کی تعداد اور حرکت پذیری میں اضافہ ہوا۔ تین ماہ کے مطالعے کے اختتام تک ان کے 14 فیصد ساتھی حاملہ ہو چکے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔