உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان میں 100 روپئے لیٹر فروخت ہو رہا ہے آٹا! عمران خان یہ کیا بول گئے؟ ویڈیو ہوا وائرل

    عمران خان نے خبردار کیا کہ ملک کی معاشی حالت تیزی سے خراب ہو رہی ہے اور ایسی سطح پر پہنچ سکتی ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہو گی۔ ویڈیو خطاب کے دوران ان کی زبان پھسل گئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Inter, IndiaPakistan
    • Share this:
      اسلام آباد۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وہ اپوزیشن پر مسلسل حملے کرتے رہتے ہیں۔ عمران خان نے خبردار کیا کہ ملک کی معاشی حالت تیزی سے خراب ہو رہی ہے اور ایسی سطح پر پہنچ سکتی ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہو گی۔ ویڈیو خطاب کے دوران ان کی زبان پھسل گئی۔ انہوں نے کہا کہ اب ایک کلو آٹا 100 روپے لیٹر سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔ اب ان کا یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ لوگ اسے ٹرول کر رہے ہیں۔

      مہنگائی سے متعلق خطاب میں عمران خان نے کہا کہ عام آدمی سب سے زیادہ تکلیف میں ہے، وہ آٹا ہے۔ آٹا دو گنا مہنگا ہو گیا ہے۔ ہمارے دور میں ایک کلو آٹے کی قیمت 50 روپے تھی، آج کراچی میں 100 روپے لیٹر سے اوپر جا چکی ہے۔


      اس درمیان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے سربراہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت پر طنز کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ان کی حکومت مایوس کن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو افراتفری کی طرف جانے سے بچانے کے لیے قبل از وقت اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہی واحد راستہ ہے، اگر انتخابات نہ ہوئے تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔

      برہنہ لڑکی کو چھت سے پھینکنے سے لیکر اسکول میں بندوق لے جانے تک! جانئے کون ہے یہ شخص


      ناراض ٹیچر کو منانے کیلئے بچے نے اپنائی بیحد کیوٹ ٹرک، دیکھ کر آپ کو بھی آجائے پیار



      عمران خان نے کہا کہ سیاسی استحکام سے ہی معیشت مستحکم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا، 'ہمیں ملک کو اس نازک صورتحال سے باہر نکالنا ہے... وہ (حکومت) تیزی سے ملک کو تیزی سے خراب دور کی طرف دھکیل رہے ہیں'،سابق وزیراعظم موجودہ حکومت کے ان الزامات پر ردعمل دے رہے تھے کہ عمران خان کی قیادت والی سابقہ ​​حکومت نے حالات کو مزید خراب کیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب ان کی حکومت گرائی گئی تھی تو معیشت کی حالت ٹھیک تھی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: