اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اردو میں لکھا 89 سال پرانا شادی کا کارڈ انٹرنیٹ پر ہورہا وائرل، پڑھ کر لوگ بھی رہ گئے حیران، جانئے آخر کیوں؟

    اردو میں لکھا 89 سال پرانا شادی کا کارڈ انٹرنیٹ پر ہورہا وائرل، پڑھ کر لوگ بھی رہ گئے حیران، جانئے آخر کیوں؟ ۔ تصویر : ٹویٹر ۔

    اردو میں لکھا 89 سال پرانا شادی کا کارڈ انٹرنیٹ پر ہورہا وائرل، پڑھ کر لوگ بھی رہ گئے حیران، جانئے آخر کیوں؟ ۔ تصویر : ٹویٹر ۔

    Viral Wedding Card: سوشل میڈیا پر ایک سالوں پرانا شادی کا کارڈ جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا یہ کارڈ 89 سال پرانا ہے اور اردو میں لکھا ہوا ہے ۔ سوشل میڈیا یوزرس شادی کارڈ میں لکھی باتوں کو پڑھ کر حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : دنیا کافی ترقی کرگئی ہے ۔ شادی اور پارٹیوں میں نئی نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ شادی کے کارڈ بھی موضوع بحث بن جاتے ہیں ۔ کافی انوکھے انوکھے کارڈ بھی دیکھنے کو مل جاتے ہیں ۔ ایسے میں اب سوشل میڈیا پر ایک سالوں پرانا شادی کا کارڈ جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا یہ کارڈ 89 سال پرانا ہے اور اردو میں لکھا ہوا ہے ۔ سوشل میڈیا یوزرس شادی کارڈ میں لکھی باتوں کو پڑھ کر حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں ۔

      سونل بتلا نام کے ایک ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ یہ کارڈ شیئر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا : سال 1933 میں ہوئی میرے دادا اور دادی کی شادی کا دعوت نامہ ، کافی براون شیڈ والے کارڈ میں آپ صاف اردو کیلی گرافی کو دیکھ سکتے ہیں ۔ اس میں ایک شخص 23 اپریل 1933 کو اپنے بیٹے کی شادی کا دعوت نامہ لکھ رہا ہے ۔


      کارڈ میں لکھا ہوا کہ خداوند کریم کا شکر ہے کہ اس نے اپنے فضل و کرم سے یہ ساعت سعید عطا کی کہ برخوردار حافظ محمد یوسف سلمہ کی شادی خانہ آبادی قرار پائی ۔ لہذا التماس ہے کہ از راہ نوازش بتاریخ 27 ذی الحجہ 1351 ھ مطابق 23 اپریل 1933 بروز اتوار بوقت 10 بجے صبح غریب خانہ واقع گلی قاسم جان ، اندرون احاطہ کالی صاحب تشریف لاکر ہمراہ نوشہ تابخانہ عروس واقع واقع محلہ کشن گنج قدم رنجہ فرما کر شریک نکاح مسنونہ ہوں ور ماحضر تناول فرمائیں ۔ نیز بتاریخ 28 ذی الحجہ 1351 ھ مطابق 24 اپریل 1933 بروز پیر بوقت 10 بجے صبح غریب خانہ پر تشریف لاکر دعوت ولیمہ مسنونہ تناول فرما کر مرہون منت بتائیں ۔

      یہ شادی کارڈ سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور لوگ جم کر ان پر کمنٹس کررہے ہیں ۔ 89 سال پرانے شادی کے اس کارڈ کو اب تک چار لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں ہزاروں لائیکس مل چکے ہیں ۔ سوشل میڈیا یوزرس تابڑ توڑ کمنٹس کررہے ہیں ۔ ایک یوزر نے لکھا : اردو بہت خوبصورت ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: ممبئی میں پاکستانی دلہن کے بغیر ہندوستانی دولہے کانکاح، باندرہ کورٹ میں ہوارجسٹریشن، جانیے


      یہ بھی پڑھئے: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا 14 سال چھوٹے بلال پر آیا دل، بتائی دلچسپ وجہ



      وہیں ایک دیگر یوزر نے لکھا : دلہن کا نام غائب ہے ۔ اس نے کہا کتنا پیارا لکھا ہے ۔ شاید کوئی شخص ایک رجسٹر کے ساتھ گلی کے چاروں جانب گھومے گا اور آر ایس وی پی رجسٹر میں مدعو شخص کی جانب سے لکھا گیا ہے ۔ اس میں دلہن کا نام غائب ہے ۔ ایک دیگر یوزر نے لکھا : گلی قاسم جان، یہاں غالب رہا کرتے تھے ۔ وقت پر پہنچنے کی بات بہت اچھی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: