اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کمسن کرکٹر کی بلے بازی کی دیوانی ہوئی دنیا، بتایا مستقبل کا کوہلی اور بابر اعظم، دیکھئے ویڈیو

    اس بچے کے کرکٹ شاٹس کو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے آپ، ویڈیو جم کر ہورہا وائرل، کیا آپ نے دیکھا؟ ۔ تصویر: فیس بک ویڈیو ۔

    اس بچے کے کرکٹ شاٹس کو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے آپ، ویڈیو جم کر ہورہا وائرل، کیا آپ نے دیکھا؟ ۔ تصویر: فیس بک ویڈیو ۔

    Viral Video : سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ان دنوں ایک ویڈیو جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو میں ایک بچہ کرکٹ کھیلتا ہوا نظر آرہا ہے اور شاندار شاٹس لگا رہا ہے ۔ بچہ کا ویڈیو جم کر وائرل ہورہا ہے اور لوگ تابڑ توڑ کمنٹس کررہے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کو پسند  کیا جاتا ہے اور ایشیائی ممالک میں تو اس کو لے کر ایک طرح ہی دیوانگی ہے ۔ بڑے سے لے کر چھوٹے تک کرکٹ کے دیوانے ہیں ۔ یوں تو سوشل میڈیا پر کافی طرح کے ویڈیوز وائرل ہوتے رہتے ہیں، مگر ان دنوں ایک بچے کے کرکٹ کھیلنے کا ویڈیو جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ لوگ اس ویڈیو کو کافی پسند کررہے ہیں اور بچہ کو مستقبل کا وراٹ کوہلی ، بابر اعظم اور شاہد آفریدی بتارہے ہیں ۔

      سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ان دنوں ایک ویڈیو جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو میں ایک بچہ کرکٹ کھیلتا ہوا نظر آرہا ہے اور شاندار شاٹس لگا رہا ہے ۔ بچہ کا ویڈیو جم کر وائرل ہورہا ہے اور لوگ تابڑ توڑ کمنٹس کررہے ہیں ۔

      ایک یوزر نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بچے کی کوالیٹی بتا رہی ہے کہ ایک دن آئے گا یہ دنیا کا ٹاپ پلیئر ہوگا ۔ وہیں ایک دیگر یوزر نے لکھا لولی ، اٹریکٹیو، ایمیجنگ، تابناک مستقبل کے لئے بیسٹ آف لک ۔ جبکہ ایک یوزر نے اس کو چھوٹا وراٹ کوہلی بتایا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ تو وہیں کچھ ایسے یوزرس بھی ہیں جو اس بچے کو مستقبل کا بابر اعظم بتا رہے ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: 20 سالہ کنگارو کرکٹر نے پاکستانی بلے باز کے اڑائے ہوش، باونڈری پر بنا سپرمین، دیکھئے ویڈیو


      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم کا مستقبل اب آفریدی کے ہاتھوں میں، جلد کرنے جارہے ہیں فیصلہ، جانئے پورا معاملہ



      ویڈیو پر اسی طرح سے تابڑ توڑ کمنٹس کئے جارہے ہیں ۔ اس ویڈیو کو اب تک 13 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور اس پر 16 ہزار سے زیادہ کمنٹس آچکے ہیں ۔ ہزاروں لوگ ویڈیو کو لائیک کرچکے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: