یہاں فوجی کرتے ہیں ایسا انتظام، ساتھ نہیں رہ کر بھی حاملہ ہوجاتی ہیں بیویاں! سرکار دے رہی ہے ساتھ
یہاں فوجی کرتے ہیں ایسا انتظام، ساتھ نہیں رہ کر بھی حاملہ ہوجاتی ہیں بیویاں! سرکار دے رہی ہے ساتھ (Credit- Canva)
Soldiers freezing sperm to continue gene pool: روس کے ساتھ جنگ سے نبرد آزما یوکرین میں فوجی اپنے اسپرم کی فریزنگ 4500 روپے سے لے کر مفت تک میں کرا رہے ہیں۔ بہت سے اس بات لوگ جانتے ہیں کہ جنگ میں اترنے کے بعد فوجیوں کے لئے زندہ واپس لوٹنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں وہ اسپرم فریزنگ کے ذریعے جین پول کو جاری رکھ سکتے ہیں۔
کسی بھی ملک میں جنگ ہو، وہاں کے بنیادی نظام سے لے کر آبادی تک کو نقصان ہوتا ہے۔ ملک کی فوج میں کام کررہے فوجیوں کی جانیں ہمیشہ خطرے میں رہتی ہیں اور ان کے خاندانوں کا مستقبل بھی بھنور میں لٹکا رہتا ہے۔ ایسے برے حالات کا سامنا کررہے ملک یوکرین کے فوجیوں نے ایسا جگاڑ اختیار کیا ہے کہ ان کی غیر موجودگی میں بھی ان کا کنبہ آگے بڑھتا رہے۔
اب تک آپ نے سائنس کی اس ٹیکنالوجی کے بارے میں سنا ہوگا، جس میں خواتین اپنے ایگس کو فریز کراتی ہیں، تاکہ وہ کسی بھی عمر میں ماں بن سکیں۔ اس وقت یوکرین میں ایسے کلینکس کی مانگ بڑھ رہی ہے، جہاں مردوں کے اسپرم کی فریزنگ کی جاتی ہے۔ خاص طور پر یوکرین میں جنگ پر جانے والے فوجی ان کلینکس کا سہارا لے رہے ہیں، تاکہ ان کا سلسلہ نسب ختم نہ ہو پائے۔ روس کے ساتھ جنگ سے نبرد آزما یوکرین میں فوجی اپنے اسپرم کی فریزنگ 4500 روپے سے لے کر مفت تک میں کرا رہے ہیں۔ بہت سے اس بات لوگ جانتے ہیں کہ جنگ میں اترنے کے بعد فوجیوں کے لئے زندہ واپس لوٹنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں وہ اسپرم فریزنگ کے ذریعے جین پول کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ ڈیلی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق نتالیہ نامی خاتون کے شوہر کی جنگ میں اس وقت موت ہوگئی جب وہ 3 ماہ کی حاملہ تھیں۔ شوہر نے اپنے اسپرم کو فریز کرا دیا تھا، جس سے بچے کی پیدائش ممکن ہوپائی۔
نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے نتالیہ نے بتایا کہ یہ سروس ہمیں اپنے پیارے شخص کے بچوں کو ان کے بغیر بھی جنم دینے اور باہمت شہری تیار کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اپنے فیس بک پیج کے ذریعہ وہ لوگوں کو ایسا کرنے کی ترغیب بھی دے رہی ہے۔
یہی نہیں حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا جانے لگا ہے کہ اسپرم فریزنگ کی سروس پر سبسڈی دی جائے ۔ تاکہ یہ کام مہنگا نہ ہو۔ یہاں کے کچھ مشہور کلینکس یہ سروس مفت فراہم کر کے جنگ میں مدد کر رہے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔