سال 2023 کےصرف 3 ماہ میں عالمی کمپنیوں میں بڑے پیمانےپرملازمین کی برطرفی، آخریہ کیاٹرینڈ ہے؟
1 جنوری سے 23 مارچ کے درمیان کل 518 ٹیک کمپنیوں نے 1,71,858 ملازمین کو فارغ کیا ہے
جنوری 2022 سے اب تک جنوری 2023 میں سب سے زیادہ برطرفی ہوئی ہے۔ جملہ 270 کمپنیوں نے 84,714 ملازمین کو برطرف یعنی بے روزگار کردیا ہے۔ جبکہ فروری 2023 میں 173 کمپنیوں نے 36,541 ملازمین کو فارغ کیا ہے۔
عالمی کمپنیوں کی جانب سے اپنے ملازمین کو باہر کا راستہ دکھانا اور انھیں اچانک بے روزگار کردینے کا سلسلہ اب جاری ہے۔ سال 2023 کے صرف تین مہینوں میں اس طرح کی برطرفیاں اتنا زیادہ ہے کہ 2022 کے پورے سال میں بھی اتنی نہیں کی گئی تھی۔ رواں سال 1 جنوری سے 23 مارچ کے درمیان کل 518 ٹیک کمپنیوں نے 1,71,858 ملازمین کو فارغ کیا ہے، جبکہ 2022 میں 1,61,411 ملازمین کو برطرف کیا گیا تھا۔
وہ بڑی کمپنیاں جو ملازمین کو چھوڑ دیتی ہیں؛ ان میں آئی ٹی کمپنیاں گوگل، مائیکروسافٹ، میٹا، ایمیزون اور ایکسینچر وغیرہ شامل ہیں۔ لے آفس ڈاٹ ایف وائی آئی کے مطابق سال 2022 میں کل 1,052 ٹیک کمپنیوں نے 1,61,411 ملازمین کو فارغ کیا ہے۔ لے آفس ڈاٹ ایف وائی آئی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کل 517 ٹیک کمپنیوں نے 2023 میں 23 مارچ تک عالمی سطح پر 1,52,858 ملازمین کو فارغ کیا ہے۔ اس میں ایکسنچر (Accenture) کی تازہ ترین برطرفی شامل نہیں ہے۔ اگر ایکسینچر کے ذریعہ 19,000 ملازمین کی تازہ ترین برطرفی کو بھی ڈیٹا میں شامل کیا جائے تو اس میں 1,71,858 ملازمین کا اضافہ ہوتا ہے، اس طرح 2022 کے 1,61,411 ملازمین کی برطرفی کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے۔
متعدد کمپنیوں میں برطرفیاں:
سال 2023 میں اب تک ایمیزون نے سب سے زیادہ ملازمین کو فارغ کیا ہے۔ تقریباً 27,000 ملازمین کو تین قسطوں میں باہر کا ارستہ دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد میٹا کا نمبر آتا ہے جس نے 21,000 ملازمین کو دو قسطوں میں نکال دیا ہے۔ وہیں ویکسنچر نے 19,000 ملازمین، گوگل نے 12,000 ملازمین، مائیکروسافٹ نے 10,000 ملازمین، ایریسون نے 8,500 ملازمین، سیلس فورس نے 8,000 ملازمین، ڈیل نے 6,650 ملازمین اور فلپس نے 6,000 ملازمین کو بے روزگار کردیا ہے۔
جنوری 2022 سے اب تک جنوری 2023 میں سب سے زیادہ برطرفی ہوئی ہے۔ جملہ 270 کمپنیوں نے 84,714 ملازمین کو برطرف یعنی بے روزگار کردیا ہے۔ جبکہ فروری 2023 میں 173 کمپنیوں نے 36,541 ملازمین کو فارغ کیا، اس کے بعد 79 کمپنیوں نے مارچ میں 31,603 ملازمین کو ماہ کی 23 تاریخ تک چھوڑ دیا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔