فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' پر پابندی کیوں؟ ممتا حکومت سے سپریم کورٹ کا سوال، کہا- سب جگہ پرامن طریقے سے چل سکتی ہے تو بنگال میں کیوں نہیں؟
فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' پر پابندی کیوں؟
The Kerala Story: فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' پر مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں لگائی گئی پابندی کو لیکر آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے سماعت کی۔ اس دوران سپریم کورٹ نے فلم کی نمائش پر پابندی سے متعلق مغربی بنگال حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' پر پابندی کے خلاف فلم سازوں کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے سماعت کی۔ اس دوران سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ نے فلم پروڈیوسر کی درخواست پر مغربی بنگال حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ اگر فلم دوسری ریاستوں میں پرامن طریقے سے چل سکتی ہے تو مغربی بنگال میں کیوں نہیں چل سکتی؟
اس کے علاوہ سی جے آئی نے سوال کیا کہ مغربی بنگال حکومت فلم کو چلنے کیوں نہیں دینا چاہتی؟ جبکہ دیگر ریاستوں میں جہاں جغرافیائی صورت حال جوں کی توں ہے وہاں پرامن طریقے سے جاری ہے۔ سپریم کورٹ نے تمل ناڈو اور مغربی بنگال حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوگ نہیں دیکھنا چاہتے تو یہ ان کی مرضی ہے۔ لیکن مغربی بنگال حکومت نے کیوں روکا؟ اس کے ساتھ ہی سی جے آئی نے اس معاملے پر اگلی سماعت کی تاریخ 17 مئی طے کی ہے۔ CBSE 12th Result 2023: اس خطے میں 99.91 فیصد طلباء پاس، پریاگ راج میں سب سے کم طلباء پاس۔۔ جانیں رزلٹ کے اہم حقائق
سماعت کے دوران مغربی بنگال کی جانب سے ابھیشیک منو سنگھوی نے دلیل دی کہ کئی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق فلم کی وجہ سے امن و امان خراب ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مغربی بنگال حکومت نے کہا کہ فلم ساز کو اس معاملے میں ہائی کورٹ جانا چاہیے۔ بتا دیں کہ فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' 5 مئی کو ریلیز ہوئی تھی۔
اس کے بعد مغربی بنگال حکومت نے فلم سے نفرت اور ماحول خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر ریاست میں فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس کے بعد تمل ناڈو حکومت نے بھی فلم پر پابندی لگا دی ہے۔ بتا دیں کہ فلم کو اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور ہریانہ میں ٹیکس فری کر دیا گیا ہے۔ اسی دوران آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا شرما نے کہا تھا کہ لوگوں کو اپنی بیٹیوں کے ساتھ بیٹھ کر فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' دیکھنی چاہیے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔