نئی آئی فون سیریز میں ملے گا اب تک کا سب سے شاندار کیمرا، پیراسکوپ کیمرہ سینسر کےساتھ ہوسکتا ہے لانچ

نئی آئی فون سیریز میں ملے گا اب تک کا سب سے شاندار کیمرا، پیراسکوپ کیمرہ سینسر کےساتھ ہوسکتا ہے لانچ

نئی آئی فون سیریز میں ملے گا اب تک کا سب سے شاندار کیمرا، پیراسکوپ کیمرہ سینسر کےساتھ ہوسکتا ہے لانچ

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نئے آئی فون کو پہلے سے بہتر کیمرہ لینس کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    ایپل ہر سال کی طرح اس سال بھی ستمبر میں اپنے نئے آئی فون 15 سیریز کو لانچ کرسکتا ہے۔ آئی فون لوورس اس مرتبہ بھی نئی آئی فون سیریز کو لے کر نئے فیچرس اور سہولیات کی امید کررہے ہیں۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نئے آئی فون کو پہلے سے بہتر کیمرہ لینس کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے ایپل اپنے آئندہ آئی فون 15 پرو میکس کے لیے ایک اور سپلائر لانے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ کمپنی اپنے اگلے جنریشن فلیگ شپ پر نئے پیراسکوپ کیمرہ لینس میں مدد کرنے کے لیے ایک اور سپلائر جوڑ رہی ہے۔

    ایپل کا نیا سپلائر آئی فون 15 پرو میکس کا 6x زوم لینس بنائے گا

    آئی فون 15 پرو میکس کو ایک پیرواسکوپ کیمرہ سینسر کے ساتھ لانچ کرنے کی امید ہے، جو بنیادی طور پر ایک ٹیلی فوٹو لینس ہے جو بہتر میگنی فکیشن کے لیے کیمرے کے امیج سینسر کی جانب ایک اینگل والے مرر کے ذریعے سے لائٹ کو ریفلیکٹ کرتا ہے۔ لائٹ کی سمت میں تبدیلی سے آئی فون 15 پرو میکس بنا کسی بلرنیس کے فوٹو کو ہائی کوالیٹی میں کلک کرپائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    یہاں شادی میں الٹا لٹکا کر جوتوں اور ڈنڈوں سے دولہے کی ہوتی ہے پٹائی، وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ!

    یہ بھی پڑھیں:

    دنیا کا سب سے بڑا راکٹ لانچ کے چند منٹ بعد ہی آسمان میں پھٹا، مشن ناکام، دیکھئے ویڈیو

    ملے گا 6x آپٹیکل زوم

    نئے آئی فون فلیگ شپ کے ساتھ، امید کی جارہی ہے کہ اس کے ساتھ 5x یا 6x آپٹیکل زوم دیکھا جائے گا۔ یعنی یہ موجودہ سیریز کے آئی فون 14 پرو میکس پر دی گئی 3x آپٹیکل میگنیفیکیشن سے تقریباً دو گنا زیادہ ہے۔ پہلے کہا گیا تھا کہ لارجن پریسیزن پیری اسکوپ سسٹم کا واحد سپلائر ہو گا، لیکن ایک نئی رپورٹ بتاتی ہے کہ جینیس الیکٹرانک آپٹیکل (GSEO) ماڈیول کا نیا سپلائر ہو گا۔ تاہم کمپنی نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: