உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آپٹیکل الیوزن چیلنج نے کردیا ہے گمراہ، مگر تصویر میں چھپے جانوروں کی تعداد بتاکر بن سکتے ہیں جینیس

    آپٹیکل الیوزن چیلنج نے کردیا ہے گمراہ، مگر تصویر میں چھپے جانوروں کی تعداد بتاکر بن سکتے ہیں جینیس

    آپٹیکل الیوزن چیلنج نے کردیا ہے گمراہ، مگر تصویر میں چھپے جانوروں کی تعداد بتاکر بن سکتے ہیں جینیس

    آپٹیکل چیلنج میں ایک تصویر کے ذریعہ جانوروں کو تلاش کرنے کا چیلنج دیا گیا ہے ۔ تصویر میں انسان کی شکل بناکر گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور جانوروں کی کل تعداد بتانے کا مشکل چیلنج دیا گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      تصویروں کے ذریعہ نہ جانے کتنے ہی چیلنجز دئے جاسکتے ہیں ۔ ایک تصویر کچھ ہی سکینڈ میں آپ کے دماغ کے ساتھ اتنا کھیل کھیل سکتی ہے کہ آپ جھنجھلا جائیں گے ۔ نہ چاہتے ہوئے بھی یہ تصویریں ذہن کو ایسے جھنجھور دیتی ہیں کہ سوچنے اور سمجھنے کی صلاحت بھی تھم جاتی ہے ۔ آپٹیکل الیوزن چیلنج میں ایک ایسی ہی تصویر پیش کی گئی ہے، جہاں پہلی نظر میں دکھائیں گے انسانوں کے چہرے ، لیکن آپ کو جانوروں کے چہرے تلاش کرنے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پھولوں کے درمیان چھپے تاروں کی کرنی ہے تلاش، 30 سکینڈ میں حل کیجئے آرٹسٹ کا دیا گیا چیلنج


      آپٹیکل چیلنج میں ایک تصویر کے ذریعہ جانوروں کو تلاش کرنے کا چیلنج دیا گیا ہے ۔ تصویر میں انسان کی شکل بناکر گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور جانوروں کی کل تعداد بتانے کا مشکل چیلنج دیا گیا ہے ۔ اگر آپ جینیس کہلانا چاہتے ہیں تو 25 سکینڈ کے اندر کل جانوروں کی تعداد بتانی ہوگی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بابا وینگا کی جنگ کو لے کر پیشین گوئی کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی روسی فوج کی اہلیہ


      جیسے ہی آپ کی نظر تصویر پر پڑے گی ، آپ کو سب سے پہلے ایک خاتون اور مرد کے چہرے کی شکل نظر آنے لگے گی ۔ لیکن چیلنج انسانوں کی تصویر تلاش کرنے کا نہیں ہے بلکہ تصویر میں آپ زیادہ سے زیادہ چھپے جانوروں کو تلاش کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور انسانوں کی شکلوں کو بڑا اس لئے بنایا گیا ہے تاکہ آپ کے ذہن کو گمراہ کیا جاسکے ۔ تصویر میں چھپے جانوروں کے نہ صرف نام بتانے ہیں بلکہ ان کی کل تعداد بھی بتانی ہوگی ۔ وہ بھی 25 سکینڈ کے اندر ، تبھی آپ جینیس کلائیں گے ۔ ہنٹ کے طور پر آپ کے پاس ایک جواب ہے اور وہ یہ کہ تصویر میں کل گیارہ جانوروں کی شکلیں چھپی ہوئی ہیں ۔



      کچھ بڑے تو کچھ انتہائی چھوٹے سائز کے ہیں جانور

      اگر آپ غور سے دیکھیں گے تو تصویر میں سب سے پہلے آپ کو خاتون اور مرد کے سر والی جگہ پر ایک شیر نظر آجائے گا اور اسی سے متصل ہاتھی کی سونڈ نظر آئے گی ۔ اس کے علاوہ بھی اگر آپ غور سے دیکھیں گے تو آپ کو تصویر میں جگہ جگہ کونے کونے میں چھپے الگ الگ جانور دکھائیں دینے لگ جائیں گے ۔ کچھ پرندے ہیں تو کچھ آبی جانوراور کچھ زمینی جانور ۔ تصویر میں ہاتھی ، شیر، ہنس ، کرین ، بڑی مچھلی ، چھوٹی مچھلی ، سانپ کپوتر ، بھیڑیا ، خرگوش اور گائے نظر آئیں گے ۔

      کچھ جانور تو صاف صاف دکھائی دے جائیں گے، لیکن کچھ کو دیکھنے کیلئے آپ کو باریک بینی کی ضرورت یا پھر گدھ جیسی نظروں کا ہونا ضروری ہوسکتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: