نشہ میں دھت مسافر نے جہاز کا ایمرجنسی ڈور فلیپ کھولنے کی کوشش کی، اسٹاف نے پکڑلیا

 نشہ میں دھت مسافر نے جہاز کا ایمرجنسی ڈور فلیپ کھولنے کی کوشش کی، اسٹاف نے پکڑلیا

نشہ میں دھت مسافر نے جہاز کا ایمرجنسی ڈور فلیپ کھولنے کی کوشش کی، اسٹاف نے پکڑلیا

ایئرلائنس کو محفوظ لینڈ کیا گیا اور ملزم کو بنگلورو پہنچنے پر سی آئی ایس ایف کو سونپ دیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bangalore, India
  • Share this:
    دہلی بنگلورو انڈیگو فلائٹ پر سوار ایک 40 سالہ مسافر نے نشہ کی حالت میں جہاز کے ایمرجنسی دروازے کے فلیپ کو کھولنے کی کوشش کی۔ واقعہ جمعہ کی صبح قریب 7 بج کر 56 منٹ پر پیش آیا۔ مسافر کو بنگلورو میں سی آئی ایس ایف کو سونپ دیا گیا ہے۔

    انڈیگو ایئرلائنس نے اپنے بیان میں کہا کہ دہلی بنگلورو جانے والی فلائٹ 6E 308 میں سفر کررہے ایک مسافر نے نشہ کی حالت میں ایمرجنسی دروازے کے فلیپ کو کھولنے کی کوشش کی۔ ایسا کرنے پر بورڈ پر کرو ٹیم نے کپتان کو الرٹ کیا اور مسافر کو مناسب طور پر خبردار کیا گیا۔ آگے بتایا گیا کہ ایئرلائنس کو محفوظ لینڈ کیا گیا اور ملزم کو بنگلورو پہنچنے پر سی آئی ایس ایف کو سونپ دیا گیا ہے۔

    اس سے پہلے 12 مارچ کو ایئر انڈیا کی لندن ممبئی پرواز کے دوران ایک مسافر جہاز کے ٹوائلٹ میں سگریٹ پیتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ فائر الارم بجنے پر جہاز کے اسٹاف نے مسافر کو پکڑا، تو اس نے ہنگامہ کرتے ہوئے جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔ واقعہ 10 مارچ کا ہے۔ ملزم رماکانت (37 سال) کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ وہ ہندوستانی نژاد امریکی شہری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    • دہلی میٹرو میں عرفی جاوید کی طرح کپڑے پہنی نظر آئی لڑکی تو دیکھ کر لوگو رہ گئے حیران، DMRC کو بھی دینا پڑا یہ پیان





    یہ بھی پڑھیں:


    • Viral: امتحان میں لڑکے نے لکھے فلمی گانے، لیکن محفل لوٹ لیا ٹیچر کا ریمارک، وائرل ہوئی جوابی پرچہ




    ایئر انڈیا کے مطابق، ملزم رماکانت نے وارننگ کے باوجود جارحانہ اور ناقابل برداشت برتاو کیا۔ ممبئی میں جہاز اترنے پر ملزم کو سیکورٹی اہلکاروں کو سونپ دیا گیا۔ ایئر انڈیا نے کہا، وہ مسافروں و ملازمین کی سیکورٹی سے سمجھوتہ کرنے والے کسی بھی برتاو کے لیے ’زیرو ٹولیرنس پالیسی‘ پر عمل کرتی ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق، رماکانت کے خلاف غلط برتاو کرنے، دوسروں کی سیکورٹی کے لیے خطرہ بننے اور پائلٹ ان کمانڈ کے قانونی احکامات پر عمل کرنے سے انکار کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس پر حملہ کرنے اور سگریٹ نوشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کا بھی الزام ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: