آج یکم اپریل 2023 سے نئے مالی سال کی شروعات ہوتی ہے۔ اس کا اثر کئی ساری چیزوں کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے۔ اس مرتبہ عام لوگوں کو مالی سال کے شروعات میں ہی مہنگائی کا ’تحفہ‘ مل گیا ہے۔ اس نئے مالی سال کی شروعات سے عوام پر کئی طرح کے مالی بوجھ میں اضافہ ہوگا، جس کی وجہ سے انہیں اپنی جیب مزید ڈھیلی کرنی پڑے گی۔
دیگر چیزوں کے ساتھ ادویات کی قیمتیں بھی آج یکم اپریل سے بڑھ جائیں گی۔ جس میں عام ادویات جیسے بخار، پین کلر ادویات، اینٹی بائیوٹک، امراض قلب کی ادویات میں 12 فیصد تک اضافہ ہوگا۔ ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے والے ادارے نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی کے مطابق ملک میں ہول سیل پرائس انڈیکس میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور اسی وجہ سے ادویات کی قیمتوں میں 12.12 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اب کہاں سے ملیں گی سستی دوائیں؟
سینئر ڈاکٹر بی پی تیاگی نے بتایا کہ اب مریضوں کو زیادہ قیمتوں میں ادویات ملیں گی۔ اس لیے اب اگر گاہکوں کو سستی دوائیں لینی ہے تو اس کے پاس پردھان منتری جن اوشدھی کیندر کا متبادل ہے، جہاں جینرک دوائیاں آسانی سے بڑی کم قیمتوں میں مل جاتی ہیں۔ ان بڑھی ہوئی قیمتوں کے بعد مریضوں کو ایک چیز کا خاص طور پر دھیان رکھنا ہے کہ جو دل کی بیماری کی دوا ہے، وہ آپ اچھی کمپنی کی لیں، کیونکہ دل کی بیماری میں خطرہ نہیں لے سکتے۔ باقی اینٹی بائیوٹک اور بخار کی دواوں میں متبادل استعمال کرسکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 800 سے زائد ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ غازی آباد کی نئی بستی میں پرانی ادویات کا بازار واقع ہے۔ جہاں سینکڑوں ہول سیلر دوا فروش تاجرین دہلی این سی آر کے ریٹیل تاجروں کو دوائیں پہنچاتے ہیں۔ غازی آباد کیمسٹ ایسوسی ایشن نئی بستی میں ہی واقع ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔