உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پھولوں کے درمیان چھپے تاروں کی کرنی ہے تلاش، 30 سکینڈ میں حل کیجئے آرٹسٹ کا دیا گیا چیلنج

    پھولوں کے درمیان چھپے تاروں کی کرنی ہے تلاش، 30 سکینڈ میں حل کیجئے آرٹسٹ کا دیا گیا چیلنج

    پھولوں کے درمیان چھپے تاروں کی کرنی ہے تلاش، 30 سکینڈ میں حل کیجئے آرٹسٹ کا دیا گیا چیلنج

    ہنگری کی آرٹسٹ گورجلی ڈوڈال یعنی ڈوڈولف نے ایک پینٹنگ تیار کی ہے، جس میں آپ کو صرف پھول ہی پھول نظر آئیں گے ، لیکن دعوی کیا گیا ہے کہ ان پھولوں کے درمیان کچھ تارے بھی چھپے ہوئے ہیں، جنہیں تلاش کرنے کیلئے آپ کے پاس صرف 30 سکینڈ کا وقت ہوگا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      آپٹیکل الیوزن چیلنجز کو ان دنوں سوشل میڈیا کے پسندیدہ پزلس میں سے ایک مانا جاتا ہے ۔ چھٹیوں کا وقت ہو یا پھر ٹائم پاس کرنے کا طریقہ ہو، آپٹیکل الیوزن پہیلیاں ان سب کیلئے بہترین ہوتی ہیں ۔ کہتے ہیں آپٹیکل الیوزن چیلنجز جتنی زیادہ الجھی ہوتی ہیں، انہیں سلجھانے میں ذہن بھی اتنا ہی تیز ہوتا ہے ۔ اندر ساتھ ہی کچھ ایسے چیلنجز پیش کرتے ہیں، جو آپ کی شخصیت کو واضح کرتے ہیں ۔

      ہنگری کی آرٹسٹ گورجلی ڈوڈال یعنی ڈوڈولف نے ایک پینٹنگ تیار کی ہے، جس میں آپ کو صرف پھول ہی پھول نظر آئیں گے ، لیکن دعوی کیا گیا ہے کہ ان پھولوں کے درمیان کچھ تارے بھی چھپے ہوئے ہیں، جنہیں تلاش کرنے کیلئے آپ کے پاس صرف 30 سکینڈ کا وقت ہوگا ۔ اگر آپ ان تاروں کو تلاش کرنا چاہتے ہیں تو تیز دماغ اور گدھ جیسی نظروں کا استعمال کرنا ہوگا ۔

      اس مرتبہ جو چیلنج پیش کیا گیا ہے ان تصوروں میں کافی سارے پھول نظر آرہے ہیں ۔ آرٹسٹ ڈوڈولف نے ان پھولوں کے درمیان کچھ ستاروں کو بھی بنایا ہے ، لیکن وہ پھولوں والی تصویر میں اس قدر چھپے ہوئے ہیں، جس کو پہلی نظر میں دیکھ پانا ممکن نہیں ہوپائے گا ۔ اب آپ کیلئے چیلنج یہی ہے کہ آپ کو 30 سکینڈ کے اندر ان ستاروں کو تلاش کرنا ہے جو تصویروں میں ہی کہیں بنے ہوئے ہیں ۔ آرٹسٹ کا دعوی ہے کہ گدھ جیسی نظر اور تیز دماغ والوں کیلئے ہی اس چیلنج کو سلجھا پانا ممکن ہے ۔



      تصویر میں پہلا ستارہ آپ کو سب سے بائیں طرف اوپر کی جانب دکھائی دے جائے گا اور دوسرا ستارہ تصویر کے تھوڑے بیچ میں نظر آئے گا ۔ تیسرا ستارہ بھی تصویر کے بیچ میں ہی کہیں ہے، لیکن وہ تھوڑا نیچے جانے پر نظر آئے گا ۔ پانچواں ستارہ تلاش کرنے کیلئے آپ کو تصویر کے بائیں اور دائیں نچلے حصے میں دیکھنا ہوگا ۔ بہت سے لوگوں نے تاروں کو تلاش کرنے کیلئے کافی ذہن لگایا ، 30 سکینڈ سے زیادہ کا وقت لیا، لیکن پھر بھی کامیاب نہیں ہوپائے ۔

      جو لوگ اب تک اس اعتماد میں تھے کہ ان کا ذہن بہت تیز ہے، اگر وہ چیلنج میں ناکام ہوگئے اور ستاروں کو نہیں تلاش کرپائے تو انہیں اپنے ذہین ہونے پر غرور کرنا چھوڑنا پڑے گا اور آنکھوں کے چیک اپ کی بھی ضرورت ہوسکتی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: