’لومیریج‘کا بڑھا رجحان، تین سالوں میں ارینج میریج کے اعدادوشمار میں 24 فیصد کی کمی،’ویڈنگ سروے رپورٹ‘ میں انکشاف

’لومیریج‘کا بڑھا رجحان، تین سالوں میں ارینج میریج کے اعدادوشمار میں 24 فیصد کی کمی،’ویڈنگ سروے رپورٹ‘ میں انکشاف۔ علامتی تصویر ۔

’لومیریج‘کا بڑھا رجحان، تین سالوں میں ارینج میریج کے اعدادوشمار میں 24 فیصد کی کمی،’ویڈنگ سروے رپورٹ‘ میں انکشاف۔ علامتی تصویر ۔

شادی کا منصوبہ بنا رہے جوڑے آج کے دور میں آن لائن وسائل کا زیادہ استعمال کرنے لگے ہیں۔وہ شادی کے بجٹ سے لے کر وینڈر تلاش کرنے کا تک کا سارا کام آن لائن کرنے لگے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    ہندوستان میں شادی کو جنموں جنموں کا بندھن مانا جاتا ہے۔ شادی کے بعد صرف لڑکا اور لڑکی ہی نہیں بلکہ دو خاندان بھی جڑ جاتے ہیں۔ پہلے کے دورمیں شادی کے لیے شریک حیات کی تلاش خاندان کے لوگ کرتے تھے۔ اسے ارینج میریج کہا جاتا ہے، جس میں لڑکا یا لڑکی کے لیے شریک حیات کو خاندان پسند کرتا ہے۔ ارینج میریج میں زیادہ تر دولہا اور دلہن ایک دوسرے کو پہلے سے نہیں جانتے اور دو اجنبی ایک ہوتے ہیں۔ وہیں، گزشتہ کچھ سالوں میں لو میریج کا ٹرینڈ بڑھ گیا ہے۔

    لو میریج یعنی محبت کی شادی، نام سے ہی واضح ہے، اس طرح کی شادی میں لڑکا یا لڑکی اپنا شریک حیات خود تلاش کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کو اچھے سے جان سمجھ کر شادی کرتے ہیں۔ ارینج میریج ہو یا لو میریج، دونوں کے ہی اپنے فائدے ہیں۔ حال ہی میں ایک سروے ہوا، جس میں پتہ چلا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں ارینج میریج کا تناسب 24 فیصد گھٹ گیا ہے۔

    شادی کے ٹرینڈ پر سروے

    ویڈنگ وائر انڈیا نے حال ہی میں شادی کو لے کر ایک سروے کیا ہے۔ اس سروے کے مطابق، سال 2020 میں 68 فیصد کپل نے ارینج میریج کی تھی، لیکن 2023 میں محض 44 فیصد نئے جوڑوں کی شادی ارینج تھی۔ یعنی ارینج میریج کے اعدادوشمار میں تین سالوں کے اندر 24 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ ویڈنگ وائر انڈیا کے مارکیٹنگ ہیڈ انم زبیر کا کہنا ہے کہ ملک کا شہری مڈل کلاس لو میریج کو آسانی سے قبول کررہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    دوسرے برادری کے لڑکے کے ساتھ گھومنے پر منچلوں نے مسلم لڑکی کو گھیرا، چھیننے لگے فون، ہاتھا پائی پر بھی اترے

    یہ بھی پڑھیں:

    ڈی این اے ٹیسٹ سے سامنے آیا بیوی کا ایسا سچ، صدمے میں چلا گیا شوہر! برباد ہوگئی 18 سال کی شادی.....

    شادی کے لیے آن لائن وسائل کا بڑھ گیا استعمال

    محبت کی شادی کرنے والے جوڑے اب ارینج کی طرح ہی پورے طور طریقے سے شادی کررہے ہیں۔ وہیں شادی کرانے والی کمپنیوں نے ٹرینڈ کے مطابق خود کو ڈھال لیا ہے۔ ایسے میں شادی کا منصوبہ بنا رہے جوڑے آج کے دور میں آن لائن وسائل کا زیادہ استعمال کرنے لگے ہیں۔وہ شادی کے بجٹ سے لے کر وینڈر تلاش کرنے کا تک کا سارا کام آن لائن کرنے لگے ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: