‘The Vial’ Premieres: ہسٹری ٹی وی 18 کی ڈاکیومنٹری 'دی وائل' کا پریمیئر آج

‘The Vial’ Premieres: ہسٹری ٹی وی 18 کی ڈاکیومنٹری 'دی وائل' کا پریمیئر آج

‘The Vial’ Premieres: ہسٹری ٹی وی 18 کی ڈاکیومنٹری 'دی وائل' کا پریمیئر آج

'The Vial' Premieres: 'دی وائل' ہسٹری TV18 کا اوریجنل پروڈکٹ ہے، جس کو کولوسیم میڈیا نے تیار کیا ہے۔ اس کا پریمیئر 24 مارچ 2023 کو ہسٹری ٹی وی 18 پر رات 8 بجے ہوگا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ہندوستان کا کورونا ٹیکہ کاری پروگرام دنیا کا سب سے جامع پروگرام ثابت ہوچکاہے ۔ اس پر 24 مارچ 2023 کو ہسٹری ٹی وی 18 پر دی وائل : انڈیاز ویکسین اسٹوری نام سے ایک ڈاکیومنٹری ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ ڈاکیومنٹری میں اس تاریخی اور بے مثال سفر کی تفصیل سے جانکاری ہوگی ۔ یہ کورونا ٹیکہ کاری سے وابستہ سبھی پہلووں پر روشنی ڈالتی ہے ۔

    'دی وائل' ڈاکیومنٹری کووڈ-19 ویکسین کی تیاری کے ان پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے، جس کی بدولت ایک مقررہ وقت کے اندر کووڈ-19 ویکسین کے ڈیولپ، تیاری سے لے کر اس کی تقسیم کی کامیابی کی تاریخ رقم کی گئی ۔

    معروف اداکار منوج واجپئی 60 منٹ طویل اس ڈاکیومنٹری فلم کے سہولت کار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی، سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سی ای او ادار پونہ والا اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر سمیت اگروال (سائنس دان، آئی سی ایم آر)، ڈاکٹر شمیکا روی (پبلک پالیسی ایکسپرٹ)، ڈاکٹر دیوی شیٹی (بانی، نارائن ہردالیہ) اور ڈاکٹر کرشنا ایلا (چیئرمین، بھارت بائیوٹیک) اس میں نظر آئیں گے۔

    'دی وائل' ہسٹری TV18 کا اوریجنل پروڈکٹ ہے، جس کو کولوسیم میڈیا نے تیار کیا ہے۔ اس کا پریمیئر 24 مارچ 2023 کو ہسٹری ٹی وی 18 پر رات 8 بجے ہوگا۔

    بتایا جا رہا ہے کہ یہ اب تک کی پہلی ایسی ڈاکیومنٹری ہے، جس میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کووڈ-19 جیسی وبا پر 'ہندوستان کی جیت' پر تفصیل سے بات کریں گے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: