ٹوئٹر نے میسیج کے لیے پیش کیا یہ خاص فیچر، ایلون مسک نے کہا-استعمال کریں لیکن بھروسہ نہ کریں

ٹوئٹر نے میسیج کے لیے پیش کیا یہ خاص فیچر، ایلون مسک نے کہا-استعمال کریں لیکن بھروسہ نہ کریں

ٹوئٹر نے میسیج کے لیے پیش کیا یہ خاص فیچر، ایلون مسک نے کہا-استعمال کریں لیکن بھروسہ نہ کریں

براہ راست پیغامات یا ڈی ایم کے لیے نئے انکرپشن فیچر کو آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ویب کے لیے ٹوئٹر کے تازہ ترین ورژن کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Newyork
  • Share this:
    مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر نے جمعرات کوپلیٹ فارم پر میسیج سہولت کو محفوظ کرنے کے لیے انکرپٹیڈ ڈی ایم (پرسنل میسیج) فیچر کو لانچ کردیا ہے۔ یہ سروس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹیڈ میسیج کا سپورٹ کرنے کے اپنے ٹارگیٹ میں ٹوئٹر کا پہلا قدم ہے۔ حالانکہ، اس کے ساتھ کئی تحدیدات بھی لگائے گئے ہیں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ صرف ویریفائیڈ یوزرس ہی انکرپٹیڈ چیٹ شروع کرسکتے ہیں، جب کہ ٹوئٹر موجودہ وقت میں ایپ پر انکرپٹیڈ گروپ میسیج کا سپورٹ نہیں کرتا ہے۔

    ایلون مسک نے کیا اعلان

    ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے جمعرات کو انکرپٹیڈ ڈی ایم فیچر کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا،’انکرپٹڈ ڈائریکٹ میسج کا ابتدائی ورژن ابھی لانچ ہوا ہے۔ اسے استعمال کریں لیکن ابھی تک اس پر بھروسہ نہ کریں،‘


    کیا ہے Encypted DMs فیچر؟

    ٹوئٹر اپنے پلیٹ فارم کو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے جیسے چیٹنگ سہولت دینے پر دھیان مرکوز کررہا ہے، جس میں یوزرس کی پرسنل چیٹ محفوظ رہ سکے۔ محفوظ اور انکرپٹیڈ پرسنل میسیج کے لیے یہ کمپنی کا پہلا قدم ہے۔ یعنی اب ٹوئٹر پر کیے گئے میسیج پہلے سے زیادہ محفوظ ہوسکیں گے۔

    حالانکہ، اس پر کئی لمیٹیشن لگائے گئے ہیں۔ جیسے کہ اس فیچرس کو صرف ویریفائیڈ یوزرس ہی استعمال کرسکیں گے۔ یعنی یہ فیچر عام یوزرس کے لیے نہیں ہے۔ وہیں، کمپنی کے مطابق، انکرپٹیڈ بات چیت تک پہنچ رکھنے والے ڈیوائسوں کی تعداد پر بھی لمٹ سیٹ کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    Pakistan: پاکستانی گھروں میں دودھ سے لیکر سبزیوں تک کا بحران، اے ٹی ایم سے بھی پیسے ہو رہے ختم، امتحانات پر پابندی

    آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پر ملے گی سہولت

    کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ براہ راست پیغامات یا ڈی ایم کے لیے نئے انکرپشن فیچر کو آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ویب کے لیے ٹوئٹر کے تازہ ترین ورژن کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، دونوں صارفین کو ٹویٹر بلیو سبسکرائبر یا ٹویٹر تصدیق شدہ تنظیم کا رکن ہونا ضروری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    Super Baby: تاریخ میں پہلی مرتبہ تین لوگوں کے ڈی این اے سے پیدا ہوا انوکھا بچہ، نہیں ہوگی یہ بیماری

    یہی نہیں، اگر صارف ان دونوں معیارات پر پورا اترتے ہیں، تب بھی پیغامات بھیجنے والے صارفین کے لیے ضروری ہے کہ وہ پیغامات وصول کرنے والے صارفین کو فالو کریں۔ اس کے علاوہ یا اس سے پہلے دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی ہے تو صارفین اس سہولت کو استعمال کر سکیں گے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: