Trending: جعلی آدھار کے ضمن میں پی ایف آئی کا نیا طریقہ کار ہوا بے نقاب، ایجنسیوں کو ہوا شبہ
بہار پولیس کے حکام کو شبہ ہے کہ بنگال-آسام سرحد پر سخت نگرانی کے نتیجے میں کھلی ہند-نیپال سرحد کے ذریعے ہندوستان میں داخل ہونے کا نیا طریقہ کار شروع ہوا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس خطے میں نو مینز لینڈ پر غیر قانونی کالونیاں بن چکی ہیں
بہار پولیس کے حکام کو شبہ ہے کہ بنگال-آسام سرحد پر سخت نگرانی کے نتیجے میں کھلی ہند-نیپال سرحد کے ذریعے ہندوستان میں داخل ہونے کا نیا طریقہ کار شروع ہوا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس خطے میں نو مینز لینڈ پر غیر قانونی کالونیاں بن چکی ہیں
سی این این نیوز 18 کی ایک خبر کے مطابق پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کے خلاف پٹنہ پولیس (Patna Police) کے کریک ڈاؤن کے بعد تنظیم میں بھرتی کا ایک نیا طریقہ کار سامنے آیا ہے۔ جو چیک اینڈ بیلنس کے آدھار نظام کو خراب کرتا ہے۔ سی این این نیوز 18 کو خصوصی طور پر معلوم ہوا ہے کہ یہ طریقہ کار بہار کے سیمانچل علاقے میں لاگو کیا جا رہا ہے، جس میں کشن گنج، مدھوبنی، دربھنڈا، کٹیہار، پورنیہ اور سوپل کے اضلاع شامل ہیں۔
ایک اہلکار نے سی این این نیوز 18کو بتایا ہے کہ ایجنسیوں کو شبہ ہے کہ پی ایف آئی نے روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے شہریوں کے آدھار دستاویزات حاصل کرنے کے لئے اسمگلروں کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے اور پھر سستی مزدوری کے طور پر مہاراشٹرا اور کرناٹک جیسی ریاستوں میں ان کی نقل مکانی کی سہولت فراہم کی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ انہیں ہندوستانی شہریوں کے طور پر نامزد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خاندان کا سربراہ پیسوں کے عوض اکثر یہ عرض کرتا ہے کہ بچپن میں مشتبہ شخص کو کسی رشتہ دار کے پاس رہنے کے لیے بھیجا گیا تھا اور اب جب وہ فارم یا دوسرے کام میں مدد کے لیے واپس آیا ہے تو اس کے آدھار کارڈ کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سازش کا پردہ اُس وقت کھل گیا جب حال ہی میں بھوپال میں جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (Jamaat-ul-Mujahideen Bangladesh) کے ارکان کو گرفتار کیا گیا۔
ان سب کی ایک ہی تاریخ پیدائش یعنی 1 جنوری تھی اور ایک ہی جائے پیدائش یعنی ارریا بتایا گیا ہے۔ جے ایم بی کے مبینہ دہشت گردوں سے برآمد ہونے والے جعلی آدھار کارڈز نے ملٹی ایجنسی کی تحقیقات کا آغاز کیا کہ جعلی دستاویزات کیسے حاصل کی گئیں۔
بہار پولیس کے حکام کو شبہ ہے کہ بنگال-آسام سرحد پر سخت نگرانی کے نتیجے میں کھلی ہند-نیپال سرحد کے ذریعے ہندوستان میں داخل ہونے کا نیا طریقہ کار شروع ہوا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس خطے میں نو مینز لینڈ پر غیر قانونی کالونیاں بن چکی ہیں اور اس کی شاہراہوں کے ارد گرد غیر آباد زمینوں کو بھی غیر قانونی تارکین وطن کو عارضی پناہ دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔