زلزلے میں تباہی کاشکارترکیہ میں اب سیلاب سے صورتحال ابتر،14ہلاکتیں، متعددافرادبے گھر
ترکیہ کے جنوبی صوبوں میں پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے اور کئی شہر سیلاب کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ سیلاب سے لوگوں کے گھر زیر آب آ رہے ہیں۔ اب تک 14 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ متعدد شہری لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔
زلزلے سے تباہی کا شکار ہونے والے ترکیہ (ترکی) میں اب ایک اور بڑی مصیبت آ گئی ہے۔ یہاں کے جنوبی صوبوں میں پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے اور کئی شہر سیلاب کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ سیلاب سے لوگوں کے گھر زیر آب آ رہے ہیں۔ اب تک 14 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جب کہ متعدد شہری لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے بتایا کہ سانلیورفا اور ادیامان صوبوں میں سیلاب آگیا ہے۔ یہ دونوں صوبے ان 11 صوبوں میں شامل ہیں جو زلزلے سے بری طرح متاثر ہوئے۔
سویلو نے کہا کہ بدقسمتی سے سیلاب کی وجہ سے بہت سے لوگ مر چکے ہیں۔ جن میں سے ایک کی لاش ملی ہے جب کہ کئی کی تلاش جاری ہے۔ اسی دوران ترکی کے جنوبی صوبے میں گورنر صالح اہان نے بتایا کہ یہاں کم از کم چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور صوبہ سانلیورفا میں دو فائر فائٹرز بھی لاپتہ ہیں۔ اسی سال زلزلے میں 55,700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔اسے قبل 6 فروری کو ترکیہ اور اس کے پڑوسی ملک شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس نے دونوں ممالک میں زبردست تباہی مچائی تھی۔ مجموعی طور پر 55700 سے زائد افراد ہلاک اور 80 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ یہ تباہی اس قدر تباہ کن تھی کہ ہزاروں عمارتیں تاش کے پتوں کی طرح تباہ ہو گئیں۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے۔ اس وقت ہزاروں لوگ خیموں اور کنٹینروں میں رہ رہے ہیں۔
اقوام متحدہ نے کہا - لاکھوں لوگوں کے لیے خوراک اور زندگی کا بحران
ترکی میں زلزلے سے تقریباً 5,20,000 اپارٹمنٹس سمیت 1,60,000 عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ جس کے بعد یہاں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ہندوستان سمیت کئی ممالک نے اپنی آفات سے بچاؤ کی ٹیمیں یہاں بھیجی ہیں۔
انڈیا نے بلا تاخیر آپریشن دوست شروع کیا تھا جس میں زلزلہ زدگان کو بچانے کے علاوہ ان کے کھانے، کپڑوں اور رہائش کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس تباہی کے بعد اقوام متحدہ نے کہا کہ اب ترکیہ اور شام میں لاکھوں لوگوں کو خوراک اور رہائش کے لیے جدوجہد کرنا پڑا رہاہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔