உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Health:ہلدی کی چائے میں ہیں کئی فوائد، ان خطرناک بیماریوں کو کرسکتی ہے دور

    جانیے ہلدی کی چائے کے فوائد۔

    جانیے ہلدی کی چائے کے فوائد۔

    Turmeric Tea: ۔ کئی طرح کی وائرل ایشوز کو کم کرنے کے لئے ہیلتھ ایکسپرٹس ہلدی کا استعمال کرنے کی صلاح دیتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہلدی کی چائے آپ کی صحت کو دوگنا فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad | Lucknow | Kerala
    • Share this:
      Turmeric Tea:ہلدی صحت کے لئے کافی فائدہ مند مانی جاتی ےہ۔ اس سے جسم کی سوجن کو کم کرنے سے لے کر زخم بھرنے میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کئی طرح کی وائرل ایشوز کو کم کرنے کے لئے ہیلتھ ایکسپرٹس ہلدی کا استعمال کرنے کی صلاح دیتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہلدی کی چائے آپ کی صحت کو دوگنا فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ اس سے وزن کم کرنے سے لے کر ڈائبٹیز کی پریشانی کو کم کیا جاسکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں ہلدی کی چائے پینے سے صحت کو ہونے والے فائدے کیا ہیں؟

      وزن گھٹائے ہلدی کی چائے
      ہلدی کی چائے پینے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ آپ کے میٹابولزم لیول کو بڑھاتا ہے، جس سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اگر آپ کی کمر کے گرد بہت زیادہ چربی ہے تو روزانہ ہلدی والی چائے پیئے۔ اس سے وزن بہت تیزی سے کم ہوگا۔

      جسم کی سوجن کم کرتی ہے
      ہلدی کی چائے میں اینٹی انفلیمنٹری خاصیت پائی جاتی ہے جو جسم کی سوجن کو کم کرنے میں اثردار مانی جاتی ہے۔ اگر آپ کو گٹھیا، واٹر رٹینشن جیسے مسائل ہیں تو ہلدی والی چائے کا استعمال کریں۔ اس سے جسم کی سوجن کم ہوسکتی ہے۔

      کینسر سے بھی کرتی ہے دفاع
      ہلدی کی چائے پینے سے کینسر کے خطرات کو کم کیا جاستکا ہے۔ دراصل، ہلدی میں کرکومین نامی مرکب ہوتا ہے جو کینسر کے خلیوں کی افزائش کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

      ذیابیطس کرے کنٹرول
      ذیابیطس کے مریض ہلدی کی چائے پی کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ جسم میں گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ جسم میں انسولین کی سطح کو بڑھا سکتا ہے.

      یہ بھی پڑھیں:

      Fruit Chaat:دن بھررہناہے تروتازہ اور خود کو رکھنا ہے فٹ،تو ضرور آزمائیں یہ فروٹ چاٹ ریسپی

      یہ بھی پڑھیں:

      چھوٹی سی عمر میں آپ کے بچے کو ہوگیا پیار؟پتہ چلنے پر والدین بھول کر بھی نہ کریں یہ غلطیاں

      گٹھیا کے مسائل کو کم کرتی ہے
      ہلدی کی چائے جوڑوں کے درد کے مسائل کو کم کرسکتی ہے۔ اس میں موجود خصوصیات گٹھیا کی وجہ سے ہونے والے درد اور سوزش سے نجات دلاتی ہیں۔ اگر آپ کو گٹھیا کا مسئلہ ہے تو ہلدی والی چائے پی لیں، اس سے بہت فائدہ ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: