مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے اپنے اعلان کے مطابق ویریفائیڈ اکاونٹ سے فری بلو ٹک ہٹا دئیے ہیں۔ جن لوگوں نے ٹوئٹر بلو پلان کے لیے ادائیگی نہیں کیا ہے ان کے اکاونٹ سے بلو ٹک ہٹا دئیے ہیں۔ ان میں یو پی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، سابق ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی، کرکٹر روہت شرما، ایکٹر شاہ رخ خان، اکشے کمار، سوپر اسٹار امیتابھ بچن جیسی ہستیاں شامل ہی۔
کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اس کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 20 اپریل کے بعد سے ان اکاونٹس سے بلو ٹک ہٹادیا جائے گا، جنہوں نے پیڈ سبسکرپشن نہیں لیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا تھا کہ اگر بلو ٹک چاہیے تو اس کے لیے ماہانہ فیس دینی پڑے گی۔ یہ بھی پڑھیں:
سی ایم یوگی کے ٹوئٹر اکاونٹ کا ویریفائیڈ سائن ہٹ گیا
ٹویٹر انڈیا نے تصدیق شدہ اکاؤنٹس پر بلیو ٹک کا نشان جمعرات سے ہٹادیا ہے۔ جیسے ہی ٹویٹر کا نیا نظام نافذ ہوا، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک، بی ایس پی سپریمو مایاوتی، بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری، حکومت کے وزراء سیاسی جماعتوں کے رہنما کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بلیو ٹک کا نشان ہٹا دیا گیا۔
سی ایم، ڈپٹی سی ایم سمیت لیڈروں کے ٹوئٹر اکاونٹ سے بلو ٹک سائن ہٹتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا۔ بی جے پی سوشل میڈیا سیل کے کنوینر انکیت سنگھ چندیل کا کہنا ہے کہ ویریفائیڈ اکاوٹ پیڈ ہونے کی وجہ سے بلو ٹک ہٹائے گئے ہیں۔ مقررہ فیس ادا کرنے پر بلیو ٹک سائن پھر لگ جائے گا۔ فی الحال صرف مرکزی وزیر، رکن پارلیمنٹ اور گرے ٹک والے اکاونٹ ہی ویریفائیڈ ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔