ایسے اکاونٹس کو بند کرے گا ٹوئٹر، ایلون مسک نے کیا اعلان، کہی یہ بات

ایسے اکاونٹس کو بند کرے گا ٹوئٹر، ایلون مسک نے کیا اعلان، کہی یہ بات

ایسے اکاونٹس کو بند کرے گا ٹوئٹر، ایلون مسک نے کیا اعلان، کہی یہ بات

ٹوئٹر نے گزشتہ مہینے مشہور ہستیوں، صحافیوں اور اہم سیاسی قائدین سمیت ہزاروں لوگوں کے اکاونٹس سے فری بلو ٹک ہٹا دیا تھا،

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Newyork
  • Share this:
    مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر نے غیر سرگرم اکاونٹس کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نےپیر کو ٹوئٹ کیا کہ ایسے اکاونٹ، جن پر سالوں سے کوئی سرگرمی نہیں ہورہی ہے، انہیں ہٹایا جائے گا۔ دراصل، ٹوئٹر پر ایسے ہزاروں اکاونٹس ہیں، جن پر کوئی پوسٹ نہیں ڈالی جاتی ہے۔

    مسک نے لکھا کہ، ٹوئٹر یوزر جو مقررہ طور سے اپنے اکاونٹ کا استعمال نہیں کررہے ہیں، بہت جلد ان کے فالوورس کی تعداد میں گراوٹ دیکھی جاسکتی ہے۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ جلد ہی بنا کسی سرگرمی والے اکاونٹس کو ہٹانا شروع کرے گی۔


    مسک نے کہا، ٹویٹر کی پالیسی کے مطابق، صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کو مستقل طور پر بند ہونے سے روکنے کے لیے مہینے میں کم از کم ایک بار اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنا ہوگا۔ اس ماہ کے شروع میں، مسک نے دھمکی دی تھی کہ وہ نیشنل پبلک ریڈیو کے 52 ٹویٹر اکاؤنٹس کو دوسری کمپنی کے حوالے کر دیں گے، کیونکہ ان اکاؤنٹس نے ٹوئٹر فیڈ پر مواد پوسٹ کرنا بند کر دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    The Kerala Story: پابندی کو لیکر بھڑکی شبانہ اعظمی، پروڈیوسر نے دے ڈالی عدالت جانے کی دھمکی، چونکا دے گی فلم کی کمائی

    یہ بھی پڑھیں:

    Vinesh Phogat on Sourav Ganguly: اپنا گھر بھرو... بھاڑ میں جائے عوام، سورو گنگولی کو لیکر کیا بول گئیں ونیش پھوگاٹ

    غورطلب ہے کہ ٹوئٹر نے گزشتہ مہینے مشہور ہستیوں، صحافیوں اور اہم سیاسی قائدین سمیت ہزاروں لوگوں کے اکاونٹس سے فری بلو ٹک ہٹا دیا تھا، کیونکہ کمپنی کے اعلان کے بعد بھی یوزرس نے بلو ٹک کے لیے ادائیگی نہیں کی تھی۔ اس کے بعد ہندوستان میں یوگی آدتیہ ناتھ، شاہ رخ خان سمیت کئی مشہور شخصیات کے بلو ٹک ہٹ گئے تھے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: