یو جی سی نیٹ رزلٹ 2023: یو جی سی نیٹ سے بنیں گے اسسٹنٹ پروفیسر، جانیں کب اور کہاں چیک کریں رزلٹ

یو جی سی نیٹ رزلٹ

یو جی سی نیٹ رزلٹ

جو امیدوار یو جی سی نیٹ کا امتحان پاس کرتے ہیں وہ براہ راست اسسٹنٹ پروفیسر بن سکتے ہیں۔ ایسے میں جو لوگ یو جی سی نیٹ دسمبر کے امتحان

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    یو جی سی نیٹ امتحان کے لیے درخواست دینے والوں کے لیے اہم خبر ہے۔ دراصل، جو امیدوار یو جی سی نیٹ کا امتحان پاس کرتے ہیں وہ براہ راست اسسٹنٹ پروفیسر بن سکتے ہیں۔ ایسے میں جو لوگ یو جی سی نیٹ دسمبر کے امتحان میں بیٹھے تھے انہیں اب رزلٹ کا انتظار ہے۔

    بتا دیں کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) آج یعنی 25 مارچ کو یو جی سی نیٹ جوابی کلید کے خلاف اعتراض ونڈو کو بند کردے گی۔ اس کے بعد اعتراضات کا ازالہ کیا جائے گا اور حتمی جواب کی کلید اور رزلٹ جاری کیا جائے گا۔

    بتادیں کہ جن امیدواروں کو اعتراضات درج کرانی ہے ان کے پاس آج آخری موقع ہے۔ اعتراض درج کرنے کے لیے یو جی سی نیٹ، این ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ ugcnet.nta.nic پر وزٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے 200 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ جوابی کلید 23 مارچ کو جاری کی گئی تھی۔

    یو جی سی نیٹ رزلٹ 2023: کب آئے گا رزلٹ؟

    اگر میڈیا رپورٹس کی مانیں تو اپریل کے مہینے میں یو جی سی نیٹ دسمبر کا رزلٹ جاری کرے گا۔ اگرچہ ابھی تک آفیشل ڈیٹا کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن اندازہ ہے کہ رزلٹ کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔

    یو جی سی نیٹ رزلٹ 2023: ایسے درج کریں اعتراض:

    سب سے پہلے یو جی سی نیٹ کی آفیشل ویب سائٹ ugcnet.nta.nic.in پر جائیں۔

    یہاں ہوم پیج پر دستیاب UGC NET Answer Key 2023 کے لنک پر کلک کریں۔

    لاگ ان کی تفصیلات درج کریں اور جمع پر کلک کریں۔

    Answer Key اسکرین پر دکھائی دے گی۔

    جوابات چیک کریں اور اس جواب پر کلک کریں جس پر آپ اعتراض کرنا چاہتے ہیں۔

    صحیح جواب دیں اور درخواست کی فیس ادا کرنے کے بعد جمع کر دیں۔

    اعتراض فائل کرنے کے لیے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں۔

    https://examinationservices.nic.in/examsys22part2/root/DownloadAdmitCard.aspx?enc=Ei4cajBkK1gZSfgr53ImFV/yIzhTZHBze3wooSg9DjhAA3EVfELDJcYWaBP7q8mu
    Published by:sibghatullah
    First published: