اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر خالد جاوید جے سی بی ایوارڈ برائے ادب سے سرفراز، کہا ’اردو زبان کی عظمت کابین الاقوامی اعتراف‘

    خالد جاوید کو ٹرافی کے ساتھ 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔

    خالد جاوید کو ٹرافی کے ساتھ 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔

    یہ ناول اصل میں 2014 میں اردو میں ’’نعمت خانہ‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ یہ اردو کا پہلا ناول ہے، جسے باوقار جے سی بی پرائز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ دی پیراڈائز آف فوڈ میں پچاس سال کے عرصے میں ایک متوسط ​​طبقے کے مشترکہ مسلم خاندان کی کہانی پیش کی گئی ہے

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Jammalamadugu | Delhi | Hyderabad | Karnataka
    • Share this:
    جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبہ اردو کے پروفیسر خالد جاوید (Khalid Jawed) کو ان کے مشہور ناول ’نعمت خانہ‘ کے انگریزی ترجمہ ’دی پیراڈائز آف فوڈ‘ (The Paradise of Food) کے لیے جے سی بی پرائز برائے ادب سے نوازا گیا ہے۔ نعمت خانہ کا اردو سے انگریزی میں ترجمہ جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی میں شعبہ انگریزی کی پروفیسر باران فاروقی نے کیا ہے۔ خالد جاوید کو ہفتہ کے روز ادب کے زمرہ میں پانچواں جے سی بی انعام دیا گیا ہے۔

    ڈیو ڈسکورس ڈاٹ کام کے مطابق خالد جاوید کو ٹرافی کے ساتھ 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ وہیں باران فاروقی کو ایوارڈ کے لیے اضافی 10 لاکھ روپے بھی ملے۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جاوید نے کہا کہ انہیں کبھی امید نہیں تھی کہ ان کا یہ ناول یہ اعزاز حاصل کرے گا۔ ہم ہر ایک دن اور اپنی دنیا کے مختلف کونوں میں خوشی تلاش کرتے ہیں۔ لیکن آج میں نے حقیقی خوشی محسوس کی ہے۔ میں نے یہ ناول 2014 میں لکھا تھا اور آج اسے تسلیم کیا گیا ہے۔ خالد جاوید نے مزید کہا کہ باراں فاروقی کی بے پناہ مہارت کی وجہ سے ناول کو ایوارڈ کے لیے تسلیم کیا گیا ہے۔

    ’’اردو زبان کی عظمت کا ایک بین الاقوامی اعتراف‘‘

    ایوارڈ ملنے کے بعد خالد جاوید نے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’یہ ایوارڈ ملنے پر تمام اردو برادری طلبہ اور ریسرچ اسکالر نیز احباب نے جس خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور مجھے جس محبت سے نوازا اس کے لیے میں ہمیشہ ان کا ممنون رہوں گا۔ میں فرداً فرداً بھی سب کا شکریہ ادا کر پانے کی کوشش میں لگا ہوا ہوں۔ ایک بار پھر عرض کرتا ہوں کہ یہ ایوارڈ اردو زبان کی عظمت کا ایک بین الاقوامی اعتراف ہے ورنہ میں تو کچھ بھی نہیں‘‘۔


    واضح رہے کہ فاتح کا انتخاب پانچ ججوں کے ایک پینل نے کیا، جس میں صحافی اور ایڈیٹر اے ایس پنیرسلوان، مصنف امیتابھ باغچی، مصنف و ماہر تعلیم راکھی بلرام، مترجم و مورخ جے دیویکا اور مصنف جینس پریت شامل تھے۔ جے سی بی پرائز فار لٹریچر ایک ہندوستانی ادبی ایوارڈ ہے، جس کا آغاز 2018 میں کیا گیا تھا۔ یہ انگریزی میں کام کرنے والے ہندوستانی مصنف کے فکشن کے ممتاز کام یا ہندوستانی مصنف کے ذریعہ ترجمہ شدہ فکشن کو 2,500,000 روپے کے انعام سے نوازا جاتا ہے۔

    ڈاکٹر ذاکر حسین کالج، دہلی کے پروفیسر ظہیر رحمتی نے لکھا کہ ’’زندہ باد زندہ باد پروفیسر خالد جاوید صاحب، جے سی بی ایوارڈ نے اردو زبان اور اردو ناول نگاری کی عظمتوں کی روایت کو عصر حاضر میں صلابت بخشی ۔ فخر اردو  خالد جاوید کی اس کامیابی پر  مشترکہ تہذیب کے علمبرداروں کو تہ دل سے مبارک باد‘‘


    یہ بھی پڑھیں:

    حجاج کے لیے سعودی عرب کا نیا ای پلیٹ فارم نسُك ایپ دستیاب، کیا ہے یہ؟ اور کیسے کرتا ہے کام؟

    یہ ناول اصل میں 2014 میں اردو میں ’’نعمت خانہ‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ یہ اردو کا پہلا ناول ہے، جسے باوقار جے سی بی پرائز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ دی پیراڈائز آف فوڈ میں پچاس سال کے عرصے میں ایک متوسط ​​طبقے کے مشترکہ مسلم خاندان کی کہانی پیش کی گئی ہے جہاں ناول نگار اپنے گھر اور باہر کی دنیا میں اپنے لیے جگہ تلاش کرتا ہے اور اس میں اسی جہد مسلسل کو پیش کیا گیا ہے۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: