پی ایم مودی کا امریکہ دورہ: 22 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کی میزبانی کریں گے بائیڈن، وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کر دی جانکاری
امریکی صدر جو بائیڈن اور وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر- سوشل میڈیا
PM Modi America Visit: وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ ایک آزاد، کھلے، خوشحال اور محفوظ ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرے گا۔ اس سے دفاع، صاف توانائی اور خلا سمیت ہماری اسٹریٹجک ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کو بڑھانے کے ہمارے مشترکہ عزم کو تقویت ملے گی۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 22 جون 2023 کو امریکہ میں ریاستی عشائیہ میں شرکت کریں گے۔ پی ایم مودی کے سرکاری دورے کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن ان کی میزبانی کریں گے۔ یہ جانکاری وائٹ ہاؤس نے شیئر کی ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا آئندہ دورہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان گہری اور قریبی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا۔ یہ امریکیوں اور ہندوستانیوں کو آپس میں جوڑ دے گا۔
مودی-بائیڈن کے درمیان تعلیم سے لے کر موسمیاتی تبدیلی تک کے مسائل پر ہوگی بات چیت وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے آزاد، کھلے، خوشحال اور محفوظ ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کرے گا۔ اس سے دفاع، صاف توانائی اور خلا سمیت ہماری سٹریٹجک ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کو بڑھانے کے ہمارے مشترکہ عزم کو تقویت ملے گی۔
امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں رہنما ہمارے تعلیمی تبادلوں اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ماحولیاتی تبدیلی سے لے کر افرادی قوت کی ترقی اور صحت کی حفاظت تک کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان
وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔