مجھے میری بیوی سے بچا لو صاحب، ہر 20 منٹ میں کرتی ہے یہ کام، شوہر کی فریاد سن کر افسران رہ گئے دنگ
مجھے میری بیوی سے بچا لو صاحب، ہر 20 منٹ میں کرتی ہے یہ کام، شوہر کی فریاد سن کر افسران رہ گئے دنگ
husband and wife in family counseling center: دراصل یہ پورا معاملہ صدر تھانہ علاقہ کا ہے۔ آٹھ ماہ قبل لڑکی کی شادی صدر علاقہ میں رہنے والے بینک میں کام کرنے والے نوجوان سے ہوئی تھی۔
آگرہ : اتر پردیش کے آگرہ میں فیملی کونسلنگ سینٹر میں ایک انوکھا معاملہ پہنچا ہے۔ ایک پریشان شوہر کی فریاد ہے کہ اس کو اس کی بیوی سے بچایا جائے، اس کی بیوی شک کرتی ہے۔ ہر 20 منٹ بعد ویڈیو کال کرتی ہے اور لوکیشن مانگتی ہے۔ اگر ایسا نہیں کیا جائے تو ہنگامہ شروع کردیتی ہے ۔ وہیں بیوی کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر کا کسی اور کے ساتھ معاشقہ ہے اور اسی وجہ سے وہ ایسا کرتی ہے۔
دراصل یہ پورا معاملہ صدر تھانہ علاقہ کا ہے۔ آٹھ ماہ قبل لڑکی کی شادی صدر علاقہ میں رہنے والے بینک میں کام کرنے والے نوجوان سے ہوئی تھی۔ شادی کے تین ماہ تک سب کچھ ٹھیک رہا، لیکن جوں جوں وقت گزرتا گیا شوہر پر شک کی سوئی بھی بڑھتی گئی۔ عالم ایسا ہوگیا کہ شوہر کی لوکیشن جاننے کے لیے بیوی نے دن میں ہر 20 منٹ میں ویڈیو کال کرنی شروع کر دی۔ کبھی کھانا کھانے اورچائے پینے کے بہانے فون کرنے لگی، تو کبھی کچھ پوچھنے لگی، تاکہ شوہر کی لوکیشن کا پتہ لگا سکے۔ متاثرہ کا شوہر فیملی کونسلنگ سینٹر آیا اور بتایا کہ وہ ایک بینک میں کام کرتا ہے۔ بینک میں روزانہ الگ الگ طرح کے لوگ آتے ہیں۔ کبھی کبھی کام بہت زیادہ ہو جاتا ہے، مجھے گھر آنے میں تاخیر ہو جاتی ہے، لیکن بیوی شک کرتی ہے۔ شادی کے تین ماہ تک سب کچھ ٹھیک رہا، لیکن اس کے بعد بیوی نے معلومات اور لوکیشن حاصل کرنے کے لئے ہر 20 منٹ بعد ویڈیو کال شروع کر دی۔ کئی مرتبہ سمجھانے کی کوشش کی، مگر بیوی ماننے کیلئے تیار نہیں۔ اب فیملی کونسلنگ سینٹر سے فریاد کی ہے۔
وہیں بیوی نے بتایا کہ شوہر ہر روز بینک سے تاخیر سے واپس آتا ہے ۔ کبھی پوچھو تو بتاتا ہے کہ کام زیادہ تھا، کبھی کہتا ہے کہ میٹنگ تھی ۔ ایک دن ، دو دن تاخیر چلتی ہے، لیکن روزانہ تاخیر سے آنا اور الگ سے شوہر کا رویہ بھی اب الگ ہوگیا ہے ، اس لئے شک ہے ۔
بیوی کے مطابق کئی مرتبہ تاخیر آنے کی وجہ پوچھو تو جھوٹ بولتا ہے ، اس لئے ویڈیو کال کے ذریعہ جانکاری لیتی رہتی ہوں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔