اپنا ضلع منتخب کریں۔

    علما خان سے سومیا بن کر مسلم لڑکی نے ہندو عاشق کے ساتھ رچائی شادی، بولی اب تین طلاق کا نہیں ڈر

    سومیا نے کہا کہ اس نے اپنی بڑی بہن کو دیکھا ہے کہ کس طرح تین طلاق کا خوف دکھا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اب اسے اس بات کا کوئی خوف نہیں۔

    سومیا نے کہا کہ اس نے اپنی بڑی بہن کو دیکھا ہے کہ کس طرح تین طلاق کا خوف دکھا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اب اسے اس بات کا کوئی خوف نہیں۔

    سومیا نے کہا کہ اس نے اپنی بڑی بہن کو دیکھا ہے کہ کس طرح تین طلاق کا خوف دکھا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اب اسے اس بات کا کوئی خوف نہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Bareilly
    • Share this:
      بریلی۔ اتر پردیش میں ایک 19 سالہ مسلمان لڑکی نے ہندو مذہب اختیار کر لیا۔ علما خان سے سومیا شرما بن کر ہندو رسومات کے مطابق اپنے عاشق سومیش شرما کے ساتھ مندر میں سات  پھیرے لئے   اور منگل سوتر پہنا۔ سومیا نے کہا کہ اس نے اپنی بڑی بہن کو دیکھا ہے کہ کس طرح تین طلاق کا خوف دکھا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اب اسے اس بات کا کوئی خوف نہیں۔

      بریلی کے تھانہ سبھاش نگر میں واقع آگستیہ منی آشرم میں پنڈت کے کے شنکھدھر نے منتر کے ساتھ عاشق جوڑے کو ہندو رسومات میں تبدیل کرایا۔ لڑکی تقریباً دو ماہ قبل گھر چھوڑ کر اپنے عاشق کے ساتھ چلی گئی تھی۔ لڑکی نے بتایا کہ میں بالغ ہوں اور اب تاحیات ہندو رہوں گی۔ بداون ضلع کے بلسی تھانہ علاقے کے تحت پرولی گاؤں کی رہنے والی علما عرف سومیا نے بتایا کہ وہ دسویں پاس ہے۔ اس وقت کاغذات پر میری پیدائشی تاریخ 19 سال درج ہے۔ میں بالغ ہوں۔

      عادل درانی سے شادی کرکے فاطمہ بنیں راکھی ساونت، اب ستا رہاہے لوجہاد کا ڈر! کھولا بڑا راز

      مسلم شخص محمد نثار نے اپنایا سناتن دھرم، ویدک رسم و رواج سے پھر سے کی شادی، بتائی یہ بڑی وجہ

      گھر والوں کو معلوم ہوا تو وہ گھر سے بھاگ گئی۔
      علما عرف سومیا نے اپنے ہی گاؤں کے رہنے والے سومیش شرما سے مندر میں شادی کی ہے۔ اس سے پہلے پنڈت کے کے شنکھدھر نے لڑکی کو گنگا کے پانی سے پاک کروایا۔ لڑکی نے کہا کہ یہ میرا فیصلہ ہے اور مجھے اپنا مذہب تبدیل کرنے اور اپنی مرضی سے شادی کرنے کا پورا حق ہے۔ دونوں کی دوستی بھی پانچ سال پہلے ہوئی تھی۔ لڑکی نے بتایا کہ میں دسویں کے بعد بھی پڑھنا چاہتی تھی لیکن گھر والوں نے پڑھانے سے انکار کر دیا۔ اسکول کے دوران لڑکی کی دوستی گاؤں کے رہنے والے سومیش شرما سے ہوگئی۔ سومیش دہلی میں پرائیویٹ نوکری کرتا ہے۔ لڑکی نے بتایا کہ میں اپنے بوائے فرینڈ سے زندگی بھر محبت کرتی ہوں، گھر والوں کو کچھ عرصہ قبل علم ہوا جس کے بعد وہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ لڑکی اپنا گھر چھوڑ کر پہلے اپنے عاشق سومیش کے ساتھ پریاگ راج چلی گئی۔ وہیں لڑکی نے اپنے عاشق سے شادی کو بھی رجسٹر کروا لیا۔

       



      9 سال میں 66 مسلم لڑکیوں کی شادیاں ہوئیں
      معلومات کے مطابق پنڈت کے کے شنکھدھر نے گزشتہ 9 سالوں میں 66 مسلم لڑکیوں کی شادی ہندو لڑکوں سے کی ہے۔ پچھلے 40 دنوں میں پنڈت نے 4 لڑکیوں کی شادی کرائی ہے۔ پنڈت کہتے ہیں کہ لوگ مجھے بھی دھمکیاں دیتے ہیں۔ گزشتہ ماہ مجھے دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد میں نے ایس ایس پی بریلی سے اپنی جان کو خطرہ ظاہر کیا تھا۔ لڑکی نے بتایا کہ اب میں اپنے عاشق کے ساتھ گاؤں نہیں جاؤں گی۔ لیکن اب سومیش میرا عاشق نہیں بلکہ میرا شوہر ہے، میں وہیں رہوں گی جہاں وہ مجھے رکھے گا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: