உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اترپردیش میں آسمان میں نظر آئی پراسرار لائٹ، ایسے لگا جیسے آسمان میں چل رہی تھی ٹرین

    اترپردیش میں آسمان میں نظر آئی پراسرار لائٹ، ایسے لگا جیسے آسمان میں چل رہی تھی ٹرین

    اترپردیش میں آسمان میں نظر آئی پراسرار لائٹ، ایسے لگا جیسے آسمان میں چل رہی تھی ٹرین

    اٹاوہ کے کئی علاقوں میں آسمان میں رنگین روشنی نظر آئی ۔ اٹاوہ کے بسریہر اور کچورا چوراہے کے پاس آسمان میں رنگین روشنی دیکھی گئی ہے ۔ کسی شخص نے رنگین روشنی کا ویڈیو موبائل پر قید کیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Etawah | Lucknow
    • Share this:
      اٹاوہ : اترپردیش کے کئی شہروں میں دیر شام آسمان میں رنگین روشنی نظر آنے سے چہ می گوئیاں شروع ہوگئیں ۔ اٹاوہ ضلع بھی اس سے مستثنی نہیں رہا ۔ اٹاوہ کے کئی علاقوں میں آسمان میں رنگین روشنی نظر آئی ۔ اٹاوہ کے بسریہر اور کچورا چوراہے کے پاس آسمان میں رنگین روشنی دیکھی گئی ہے ۔ کسی شخص نے رنگین روشنی کا ویڈیو موبائل پر قید کیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جمیعت علما کے دائرے کو منظم انداز میں گاوں گاوں تک پہنچانا وقت کی بڑی ضرورت


      ویڈیو میں ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ جیسے کسی فائٹر طیارہ کے نکلنے کے بعد یہ رنگین روشنی آسمان میں نطر آئی ہے ، جس کو گاوں کے لوگوں نے موبائل کیمرے میں قید کیا ہے ۔ اوریا میں بھی پراسرار لائٹ موضوع بحث بنی ہوئی ہے ۔ ٹرین کی طرح نظر آنے والی یہ لائٹ کو ہوا میں اڑتے دیکھ کر لوگ پریشان ہوگئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہریانہ میں بڑھی ائمہ کی سیلری، جانئے اب ایک مہینے میں ملے گی کتنی تنخواہ


      ٹرین کی جسامت اور اسپیڈ سے چلتی لائٹیں دیکھ کر مقامی لوگوں میں یہ موضوع بحث بن گیا ہے ۔ بدیا پور تھانہ علاقہ کے چپولی سمیت آس پاس کے کئی گاوں والوں نے پراسرار لائٹیں دیکھیں ۔ وہیں جس نے بھی اس روشنی کو دیکھا ۔ اس کا کہنا تھا کہ اس طرح کی چیز آسمان میں پہلے کبھی نظر نہیں آئی ۔

      حالانکہ کچھ لوگ اس کو برج کا نام دے رہے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ روشنی کس کی تھی اور کہاں سے آئی ، اس کے بارے میں ابھی تک صحیح جانکاری سامنے نہیں آسکی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: