உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shocking: بیٹی نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کو اتارا موت کے گھاٹ، وجہ جان کر سبھی کے اڑگئے ہوش!

    Shocking: بیٹی نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کو اتارا موت کے گھاٹ، وجہ جان کر سبھی کے اڑگئے ہوش!

    Shocking: بیٹی نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کو اتارا موت کے گھاٹ، وجہ جان کر سبھی کے اڑگئے ہوش!

    Ghaziabad News: بیٹی کو باپ کی حرکتوں نے اتنا پریشان کیا کہ آخر کار اس نے باپ کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ لئے ۔ یہ چونکانے والا معاملہ جب سامنے آیا تو ہر کسی کے ہوش اڑ گئے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Ghaziabad | Ghaziabad | Lucknow
    • Share this:
      غازی آباد : غازی آباد کے مدھوبن باپودھام تھانہ کے تحت آنے والے سنجے نگر میں شوہر کے ناجائز تعلقات سے ناراض بیوی نے اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کا بے رحمی سے قتل کردیا ۔ بیٹی کو باپ کی حرکتوں نے اتنا پریشان کیا کہ آخر کار اس نے باپ کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ لئے ۔ یہ چونکانے والا معاملہ جب سامنے آیا تو ہر کسی کے ہوش اڑ گئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: دوست کے والد سے شادی نہیں کرنے پر پاکستانی لڑکی کے ساتھ کیا گیا ایسا گھنونا کام، جان کر رہ جائیں گے دنگ!


      دراصل غازی آباد کے مدھوبن باپودھام تھانہ علاقہ میں اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا جب پولیس کو ایک گاڑی میں زخمی شخص کے ہونے کی اطلاع ملی ۔ پولیس فورا جائے واقعہ پر پہنچی اور شخص کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قرار دیا ۔ اس کے بعد پولیس معاملہ کی جانچ میں لگ گئی اور کچھ ہی گھنٹوں میں معاملہ کا انکشاف کردیا ۔ پورا واقعہ ناجائز تعلقات اور گھریلو تنازع سے وابستہ ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بیوی نے جسمانی تعلقات بنانے سے کیا منع تو شوہر نے اٹھایا اتنا خوفناک قدم، جان کر اڑجائیں گے ہوش!


      مقتول کی شناخت تھانہ حلقہ میں رہنے والے امت کے طور پر ہوئی ۔ جب پولیس امت کے گھر پہنچی تو وہاں پولیس کے ہوش اڑ گئے ۔ امت کے گھر خون میں لت پت ایک پتھر اور پوچھا ملا ۔ پولیس نے گھر میں موجود امت کی بیوی سے جب اس سلسلہ میں سختی سے پوچھ گچھ کی تو امت کی بیوی نے سب کچھ بتادیا ۔

      اس نے بتایا کہ شوہر کا کسی دیگر خاتون سے معاشقہ تھا، جس کی مخالفت کرنے پر روزانہ امت مارپیٹ کرتا تھا ۔ گزشتہ رات بھی امت جب اپنی بیوی کی پٹائی کررہا تھا، تبھی اس کی نابالغ بیٹی نے پتھر سے اس کے سر پر حملہ کردیا ، جس کے بعد امت لہولہان ہوکر بیہوش ہوگیا ۔ ماں نے بیٹی کے ساتھ مل کر امت کو گاڑی میں بیٹھایا اور سنسان علاقہ میں چھوڑ دیا ۔ پولیس پوچھ گچھ میں دونوں ماں بیٹی سچ چھپا نہیں سکیں ۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: