وارانسی: شادی پروگرام کے دوران ڈانس کرتے کرتے شخص کی ہوگئی موت، ڈاکٹر نے کہا: پوسٹ کووڈ افیکٹ
وارانسی: شادی پروگرام کے دوران ڈانس کرتے کرتے شخص کی ہوگئی موت، ڈاکٹر نے کہا: پوسٹ کووڈ افیکٹ
UP News: موت کب کس کو دبوچ لے، کہا نہیں جاسکتا۔ دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دینے والا ایک ایسا ہی معاملہ اترپردیش کے وارانسی سے سامنے آیا ہے ۔ وارانسی میں شادی پروگرام کے دوران ڈانس کرتے کرتے ایک شخص کی موت ہوگئی ۔
وارانسی : موت کب کس کو دبوچ لے، کہا نہیں جاسکتا۔ دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دینے والا ایک ایسا ہی معاملہ اترپردیش کے وارانسی سے سامنے آیا ہے ۔ وارانسی میں شادی پروگرام کے دوران ڈانس کرتے کرتے ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ ڈانس کرتے ہوئے ہوئی موت کے پانچ سکینڈ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ بتادیں کہ حال ہی میں وارانسی کا ایک ایسا ہی اور ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں کار ڈرائیونگ کے دوران ایک شخص کی موت ہوئی تھی ۔
جانکاری کے مطابق یہ ویڈیو وارانسی کے منڈوواڈیہہ تھانہ علاقہ کے ڈی ایل ڈبلیو علاقہ کا ہے ۔ یہاں بڑی پیئری علاقہ کے رہنے والے منوج وشوکرما اپنے بھتیجہ کی شادی میں گئے تھے ۔ شادی پروگرام کے دوران جب وہ ڈانس کررہے تھے، تبھی وہ گرے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی موت ہوگئی ۔ فورا انہیں اسپتال لے جایا گیا ، لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔
اس موت کے بعد شادی کے جشن کا پورا ماحول ماتم میں تبدیل ہوگیا ۔ پہلی نظر میں ایسا لگ رہا ہے کہ یہ موت کارڈیک اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے، لیکن اس موت کی اصل وجہ کیا ہے یہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہوسکے گی ۔ بتادیں کہ ملک کے الگ الگ حصوں ایسے معاملات لگاتار سامنے آرہے ہیں ۔
بی ایچ یو کے پروفیسر گیانیشور چوبے نے بتایا کہ کورونا کے بعد کارڈیک اٹیک کے معاملات اچانک بڑھے ہیں ۔ کئی سارے لوگوں کی کارڈیو مسلز بھی کام نہیں کررہے ہیں ، جس کی وجہ سے اس طرح کے معاملات سامنے آرہے ہیں ۔ خاص کر 35 سے 42 سال کے لوگوں میں اس کا زیادہ خطرہ ہے ۔ اس پر ایک تفصیلی مضمون بھی لکھا گیا ہے اور سرکار کو بھی خط لکھا گیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔