Twin Tower Blast: جانئے کتنی تیز تھی دھماکہ کی آواز، لگائی گئی تھی 6 مشینیں
Twin Tower Blast: جانئے کتنی تیز تھی دھماکہ کی آواز، لگائی گئی تھی 6 مشینیں
Twin Tower Blast: نوئیڈا میں اتوار کو ٹوئن ٹاور کو منہدم کرنے کے دوران آس پاس کے علاقوں میں 101.2 ڈیسیبل کی آواز درج کی گئی ۔ آفیشیل اعداد و شمار میں یہ جانکاری سامنے آئی ہے ۔
نوئیڈا : نوئیڈا میں اتوار کو ٹوئن ٹاور کو منہدم کرنے کے دوران آس پاس کے علاقوں میں 101.2 ڈیسیبل کی آواز درج کی گئی ۔ آفیشیل اعداد و شمار میں یہ جانکاری سامنے آئی ہے ۔ افسران کے مطابق اترپردیش آلودگی کنٹرول بورڈ نے شور کو ناپنے کیلئے چھ مشینیں لگائی تھیں اور اس کیلئے ٹوئن ٹاورس کے نزدیکی تین مقامات کے اعداد و شمار لئے گئے تھے ۔ تین مشینوں کو پارشوناتھ پریسٹیز ، بارات گھر اور سٹی پارک میں لگایا گیا تھا ۔ سبھی تین مشینیں دھماکہ کی جگہ سے تقریبا 300-500 میٹر کی دور پر تھیں ۔ آفیشیل اعداد و شمار کے مطابق ٹاورس کو گرانے سے پہلے محیطی شور پاشوناتھ پرسیٹز میں 49.5 ڈیسیبل ، بارات گھر میں 65.9 ڈیسیبل اور سٹی پارک میں 56.6 ڈیسیبل درج کیا گیا تھا ۔
اعداد و شمار کے مطابق ٹاورز کے انہدام کے دوران پارشوناتھ پرسٹیز میں 84.9 ڈیسیبل، بارات گھر میں 101.2 ڈیسیبل اور سٹی پارک میں 89.8 ڈیسیبل ریکارڈ کیا گیا۔ یو پی پی سی بی کے ریجنل افسر پروین کمار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ سٹی پارک میں انہدام کے دوران شور کی سطح 101.2 ڈیسیبل تک پہنچ گیا، جو منہدم ٹاورز کے سامنے واقع ہے۔ وہیں سپرٹیک ٹوئن ٹاورس کو اتوار کی دوپہر کو منہدم کئے جانے کے بعد 80,000 ٹن ملبے اور گردوغبار کی وجہ سے سیکٹر 93 اے سے متصل علاقوں میں ہوا کے معیار میں خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی ہے ۔
نوئیڈا اتھارٹی کے مطابق دھماکہ سے پہلے اور بعد میں 20 مانیٹرنگ مراکز کے ذریعے ہوا کے معیار کے انڈیکس ( اے کیو آئی) اور پارٹکیولیٹ میٹر (پی ایم) 10 کی سطحوں کی قریب سے نگرانی کی گئی۔ اتھارٹی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ اعداد و شمار سے یہ واضح ہے کہ ٹاور کے گرنے کے بعد بھی اے کیو آئی اور پی ایم 10 کی سطح اندازہ لگائی گئی حدوں کے اندر ہی رہی۔
دھماکہ سے پہلے دوپہر 2 بجے سیکٹر 91، 125، 62، ایک اور 116 میں اے کیو آئی بالترتیب 57، 122، 108، 119 اور 121 ریکارڈ کیا گیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔