سنسنی خیز! اندر چل رہا تھا رومانس، شوہر کے گھر آتے ہی پلٹ گئی بیوی، عاشق کو بتادیا .... پھر معاملہ پہنچا تھانہ اور ...
سنسنی خیز! اندر چل رہا تھا رومانس، شوہر کے گھر آتے ہی پلٹ گئی بیوی، عاشق کو بتادیا .... پھر معاملہ پہنچا تھانہ اور ...
haridwar married women love story: اتراکھنڈ کے ہری دوار میں شادی شدہ خاتون سے پیار کرنا ایک نوجوان کو اس وقت مہنگا پڑ گیا جب وہ خاتون سے ملنے اس کے گھر پہنچا، لیکن خاتون کا شوہر اچانک پہنچ گیا۔
ہری دوار : اتراکھنڈ کے ہری دوار میں شادی شدہ خاتون سے پیار کرنا ایک نوجوان کو اس وقت مہنگا پڑ گیا جب وہ خاتون سے ملنے اس کے گھر پہنچا، لیکن خاتون کا شوہر اچانک پہنچ گیا۔ اس ڈر سے کہ اس کا راز فاش ہو جائے گا، خاتون نے اپنے عاشق کو چور بتا دیا۔ یہ سن کر خاتون کے شوہر نے نوجوان کی جم کر پٹائی کردی اور پولیس کو بھی معاملہ کی اطلاع دی۔
یہ معاملہ ہری دوار کے جوالا پور کوتوالی علاقہ میں پیش آیا ہے۔ جہاں 25 سالہ شادی شدہ خاتون کی سوشل میڈیا پر نوجوان سے دوستی ہوئی اور ملاقات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ منگل کو جب خاتون کا شوہر گھر پر نہیں تھا، تو خاتون نے اپنے عاشق کو ملنے کیلئے گھر بلایا۔ تاہم خاتون کا شوہر اچانک گھر پہنچ گیا تو خاتون نے جھوٹ بولا اور عاشق کو چور بتایا اور الزام لگایا کہ وہ چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا تھا اور اس کو یرغمال بنا کر چوری کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ سن کر شوہر مشتعل ہو گیا اور نوجوان کی پٹائی شروع کر دی۔
مشتعل شوہر نوجوان کو پیٹتے ہوئے تھانہ جوالاپور لے گیا اور پولیس سے اس کو چور بتا کر کارروائی کا مطالبہ کرنے لگا ۔ تاہم جب پولیس نے پوچھ گچھ کی تو نوجوان نے حقیقت بتا دی۔ نوجوان نے بتایا کہ اس کی خاتون سے معاشقہ چل رہا ہے۔ یہی نہیں نوجوان نے خاتون اور اس کے درمیان ہونے والی چیٹ بھی پولیس کو دکھائی۔
حقیقت سامنے آتے ہی ناراض شوہر کے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی اور وہ مایوس ہو کر گھر واپس آگیا۔ جوالاپور کوتوالی کے انچارج آر کے سکلانی نے بتایا کہ نوجوان پر چالان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ ایسا نہیں کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔