حیران کن: شادی کے بعد بوائے فرینڈ کے ساتھ رہنے پر بضد ہوئی لڑکی، لگایا ایسا الزام، پولیس کی ہوگئی انٹری

حیران کن: شادی کے بعد بوائے فرینڈ کے ساتھ رہنے پر بضد ہوئی لڑکی، لگایا ایسا الزام، پولیس کی ہوگئی انٹری ۔ علامتی تصویر ۔

حیران کن: شادی کے بعد بوائے فرینڈ کے ساتھ رہنے پر بضد ہوئی لڑکی، لگایا ایسا الزام، پولیس کی ہوگئی انٹری ۔ علامتی تصویر ۔

Dehradun News : سسرال والوں نے لڑکی کے اہل خانہ کو اس کو سمجھانے کیلئے بلایا، لیکن اس نے اپنے مائیکہ والوں پر ہی جان سے مارنے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے ان کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ۔ معاملہ پولیس تک پہنچ گیا اور پھر افسران نے دونوں فریقوں سے بات چیت کی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Uttarakhand (Uttaranchal) | Dehradun
  • Share this:
    دہرادون : اتراکھنڈ کی راجدھانی میں ایک چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں پچھلے ماہ ایک لڑکی کی شادی ہوئی ۔ اس وقت تو وہ رخصتی کے بعد سسرال چلی گئی، لیکن کچھ ہی دنوں بعد ہی وہ شوہر کو چھوڑ کر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ جانے کیلئے ضد پر اڑ گئی ۔ سسرال والوں نے لڑکی کے اہل خانہ کو اس کو سمجھانے کیلئے بلایا، لیکن اس نے اپنے مائیکہ والوں پر ہی جان سے مارنے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے ان کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ۔ معاملہ پولیس تک پہنچ گیا اور پھر افسران نے دونوں فریقوں سے بات چیت کی ۔

    اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دہرادون کے کینٹ تھانہ علاقہ میں پیش آیا ہے ۔ یہاں کی رہنے والی نیہا (تبدیل شدہ نام) کی گزشتہ ماہ شادی ہوئی تھی ۔ شادی کے کچھ دن گزرتے ہی ان نے شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا ۔ سسرال میں رہتے ہوئے نیہا اپنے عاشق کے ساتھ جانے کی ضد کرنے لگی ۔ نیہا نے پولیس کو بتایا کہ اس کے معاشقہ کا علم ہونے کے باوجود اس کے گھر والوں نے اس کی زبردستی شادی کرادی ۔

    سسرال والوں نے اس کو کافی سمجھانے کی کوشش کی ، لیکن وہ نہیں مانی ۔ انہوں نے منگل کو نیہا کے اہل خانہ کو گھر بلایا ۔ مائیکہ والوں نے بھی نیہا کو کافی سمجھانے کی کوشش کی اور اس کو اپنے ساتھ لے جانا چاہا، لیکن اس نے یہ کہتے ہوئے ان کے ساتھ جانے سے انکارکردیا کہ اس کے گھروالے ہی اس کو جان سے مار دیں گے ۔

    یہ بھی پڑھئے: طالب علم کے پیار میں پاگل ہوئی ٹیچر، کار میں بنائے جسمانی تعلقات، پھر آگے جو ہوا....


    یہ بھی پڑھئے: سالی سے عشق لڑا رہا تھا شخص، بیوی تھی بے خبر، ایک ساتھ حاملہ ہوگئیں دونوں! اور پھر ....



    کیٹ تھانہ کے انسپکٹر سمپورنانند گیرولا نے اس سلسلہ میں بتایا کہ دونوں فریقوں سے بات چیت کے بعد لڑکی کو اس کے سسرال بھیج دیا گیا ہے ۔ حالانکہ ابھی اس معاملہ کو کوئی حل نکلا ہے یا نہیں، اس کو لے کر وضاحت نہیں ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: