Gyanvapi Mosque Issue: گیانواپی تنازعہ سے جڑے سبھی 7 معاملوں کی ایک ساتھ ہوگی سماعت، وارانسی عدالت کا بڑا فیصلہ
گیانواپی تنازعہ سے جڑے سبھی 7 معاملوں کی ایک ساتھ ہوگی سماعت، عدالت کا بڑا فیصلہ
اترپردیش میں گیانواپی مسجد میں مبینہ شیولنگ تنازعہ پر وارانسی کی عدالت نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے کیس سے جڑی سبھی عرضیوں کو ایک ساتھ جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ سبھی 8 معاملے ایک ساتھ ایک ہی کورٹ میں سنے جائیں گے۔
وارانسی: اترپردیش کے گیانواپی مسجد میں مبینہ شیولنگ تنازعہ پر وارانسی کی عدالت نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے کیس سے جڑی سبھی عرضیوں کو ایک ساتھ جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ سبھی 8 معاملے ایک ساتھ ایک ہی کورٹ میں سنے جائیں گے۔
اس سے قبل پیر کو اس تنازع پر عدالت میں سماعت ہوئی تھی۔ متنازعہ مقام کا کاربن ڈیٹنگ اور گراؤنڈ پینیٹریٹنگ رڈار (جی پی آر) تکنیک سے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) سے سروے کرانے کی درخواست پر انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے اعتراض کیا اور اپنی بات رکھی۔ ڈسٹرکٹ جج ڈاکٹر اجے کرشن وشویش کی عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ 7 جولائی طے کی ہے۔
کاربن ڈیٹنگ پر پابندی حال ہی میں سپریم کورٹ نے مسجد میں مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ پر پابندی لگا دی ہے۔ اس مسجد کا ویڈیو گرافک سروے پچھلے سال کیا گیا تھا۔ اس پر جمعہ کو سپریم کورٹ میں ’شیولنگ‘ کی کاربن ڈیٹنگ سمیت ’سائنسی سروے‘ کے سلسلے میں سماعت ہوئی اور عدالت نے الہ آباد ہائی کورٹ کے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی طرف سے کاربن ڈیٹنگ کی ہدایت دینے والے حکم پر روک لگا دی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ میں گیانواپی کیس کو لیکر اگلی سماعت جلد ہوگی۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔