Vinesh Phogat on Sourav Ganguly: اپنا گھر بھرو... بھاڑ میں جائے عوام، سورو گنگولی کو لیکر کیا بول گئیں ونیش پھوگاٹ
اپنا گھر بھرو... بھاڑ میں جائے عوام، سورو گنگولی کو لیکر کیا بول گئیں ونیش پھوگاٹ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے ہندوستانی پہلوانوں کے احتجاج کو لیکر کہا تھا کہ یہ ان کی لڑائی ہے اور انہیں خود لڑنے دیں۔ بی سی سی آئی کے سابق صدر کے اس تبصرے پر خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے انہیں اشاروں میں جواب دینے کی کوشش کی ہے۔ بجرنگ پونیا، ونیش پھوگاٹ اور ساکشی ملک سمیت کئی پہلوان دہلی کے جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
نئی دہلی: دہلی کے جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ریسلرز احتجاج کر رہے ہیں۔ ہندوستانی پہلوان آج یعنی اتوار کو شام 7 بجے کینڈل مارچ نکالیں گے۔ دو مرتبہ کی اولمپیئن وینیش پھوگاٹ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کے بیان پر کہا ہے کہ کھیل ہمیں یہ نہیں سکھاتا کہ اپنا گھر بھرو، باقی بھاڑ میں جائے عوام۔ ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے پہلوان امید کر رہے ہیں کہ اتوار کو جنتر منتر پر ہونے والی کھاپ مہاپنچایت کامیاب ہو گی اور مزید حمایت حاصل ہوگی۔
بجرنگ پونیا، ونیش پھوگٹ، ساکشی ملک سمیت ٹاپ ریسلرز یہاں جنتر منتر پر 23 اپریل سے ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ایک نابالغ سمیت سات پہلوانوں کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کے الزام میں ان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 'امید ہے کہ سچائی کی جیت ہوگی' ونیش نے ہفتہ کو پریس کانفرنس میں کہا، 'جنتر منتر پر ہماری ہڑتال کا آج 14 واں دن ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ لوگ (حامی) یہاں ہیں اور ہم بھی یہاں ہیں۔ ہم ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جو یہاں ہمارے ساتھ بیٹھے ہیں اور ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔ انصاف کی اس جنگ میں ہمارے ساتھ کھڑے ہونے پر ہم پوری قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم اس لڑائی میں کامیاب ہوں گے تاکہ سچائی کی جیت ہو۔
’ہم گنگولی کو پوری بات بتائیں گے اگر وہ…‘ حال ہی میں بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی نے کہا تھا کہ پہلوانوں کو اپنی لڑائی لڑنے دیں۔ تب گنگولی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہو رہا ہے۔ میں نے صرف اخبارات میں پڑھا ہے۔ کھیل میں مجھے ایک بات معلوم ہوئی کہ آپ کو ان چیزوں کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہئے جن کے بارے میں آپ نہیں جانتے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر سورو گنگولی نے کہا کہ یہ پہلوانوں کی لڑائی ہے، انہیں لڑنے دو، اس پر ونیش نے کہا کہ دیکھو کھیل ہمیں یہ نہیں سکھاتا کہ اپنا گھر بھرو، باقی بھاڑ میں جائے عوام۔ ونیش کے مطابق، 'اگر وہ (گنگولی) پوری بات جاننا چاہتے ہیں، تو وہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں، ایک کھلاڑی کے طور پر ہم انہیں پوری بات بتائیں گے۔ اگر وہ ہمارا ساتھ دینا چاہتے ہیں یا انصاف کی جنگ میں ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں۔
ونیش نے حامیوں پر زور دیا کہ وہ اتوار کو پرامن رہیں تاکہ برے عناصر احتجاج کو سبوتاژ نہ کر سکیں۔ اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک نے کہا کہ پولیس کے سامنے ان کا بیان ابھی تک ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔