فلائٹ میں لڑکی نے بنایا ایسا ویڈیو، دیکھتے ہی بھڑک گئے لوگ، کہہ ڈالی ایسی بات

فلائٹ میں لڑکی نے بنایا ایسا ویڈیو، دیکھتے ہی بھڑک گئے لوگ، کہہ ڈالی ایسی بات ۔ کریڈٹ : انسٹاگرام ۔ shibakhan412

فلائٹ میں لڑکی نے بنایا ایسا ویڈیو، دیکھتے ہی بھڑک گئے لوگ، کہہ ڈالی ایسی بات ۔ کریڈٹ : انسٹاگرام ۔ shibakhan412

Viral Video: سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی فلائٹ میں لڑکی کا ڈانس ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اس کو اب تک چھ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے لائیک کیا ہے ۔ حالانکہ بہت سے یوزرس کمنٹ سیکشن میں اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی : سوشل میڈیا پر اسٹار بننے کی خواہش میں لوگ ایسی ایسی جگہوں پر ویڈیو بنانے لگ جارہے ہیں ، جہاں کسی کی تکلیف اور سہولیت کا خیال رکھنا بھی بھول جاتے ہیں ۔ ابھی تک لوگ میٹرو پلیٹ فارم ، ریلوے اسٹیشن اور ٹرین میں بن رہے ویڈیوز اور ریلز سے ہی پریشان تھے، لیکن اب ایک لڑکی کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس نے زمین سے ہزاروں فٹ کی بلندی پر ڈانس ویڈیو بنایا ہے ۔

    انسٹاگرام اکاونٹ shibakhan412 پر شیئر ایک ویڈیو میں ایک لڑکی فلائٹ میں اچھل اچھل کر ڈانس کرتی نظر آرہی ہے۔ ہماری شادی میں ابھی باقی ہے ہفتے چار گانے پر وہ اس قدر خوش تھی کہ واقعی شادی کی جلدی میں ہو۔ حالانکہ فلائٹ میں لڑکی کا ڈانس دیکھ کر بہت سے لوگ ناراض بھی ہورہے ہیں ۔ وہیں چھ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ویڈیو کو لائیک کیا ہے ۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Shiba khan (@shibakhan412)





    وائرل ویڈیو میں ایک لڑکی چھوٹے کپڑے پہن کر فلائٹ میں اچھل اچھل کر ڈانس کرتی نظر آرہی ہے اور ہاتھ میں بورڈنگ پاس ہے اور پیچھے مسافروں کی لائن ہے، لیکن اس کو بڑھنے دینے کی بجائے وہ درمیان راستے میں جھوم جھوم کر ڈانس کرنے لگی اور ویڈیو بنانے لگی ۔ ویسے تو یہ ویڈیو آپ کو پسند آئے گا۔

    یہ بھی پڑھئے: حیران کن: 24 سال کی لڑکی نے کی 85 سال کے شخص سے شادی، پھر کہی ایسی بات، جان کر رہ جائیں گے حیران!


    یہ بھی پڑھئے: شادی میں ایسے کپڑے پہن کر آگئی دولہن، دیکھتے ہی مہمانوں کے اڑ گئے ہوش، شرم سے پانی پانی ہوگیا دولہا!



    سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی فلائٹ میں لڑکی کا ڈانس ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اس کو اب تک چھ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے لائیک کیا ہے ۔ حالانکہ بہت سے یوزرس کمنٹ سیکشن میں اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں ۔ کچھ نے تو کہا کہ لگتا ہے کہ اس لڑکی نے پہلی مرتبہ طیارہ دیکھا ہے ، اس لئے اس کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے ۔ تو ایک یوزر نے لکھا کہ بس اتنا اعتماد چاہئے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: