تالا لگی قبر کی وائرل تصویر پاکستان کی نہیں بلکہ حیدرآباد کی ہے

اے این آئی کی وائرل تصویر ۔

اے این آئی کی وائرل تصویر ۔

آلٹ نیوز کے مطابق اس نے جب اس خبر کی تحقیق کی تو پایا گیا کہ یہ تصویر پاکستان کی نہیں ہے بلکہ حیدرآباد کی ہے ۔ یہ قبرستان دراب جنگ کالونی، مدنا پیٹ، حیدرآباد میں واقع مسجد ای سالار ملک کے سامنے واقع ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : کچھ دنوں پہلے ایک تالا لگی قبر کی تصویر جم کر وائرل ہوئی تھی، جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ یہ تصویر پاکستان کی ہے اور وہاں والدین ریپ سے بچانے کیلئے اپنی بیٹیوں کی قبروں پر تالا لگاتے ہیں ۔ تاہم اب اس تصویر کی سچائی سامنے آگئی ہے ۔ آلٹ نیوز ڈاٹ ان نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ تصویر پاکستان کی نہیں ہے بلکہ حیدرآباد کی ہے ۔

    در اصل اے این آئی ڈیجیٹل نے اس تصویر کو ٹویٹ کیا تھا اور بتایا تھا کہ پاکستانی والدین ریپ سے بچانے کیلئے اپنی بچیوں کو قبر پر تالا لگا رہے ہیں ۔ اے این آئی کے اس ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مختلف میڈیا نے اہمیت کے ساتھ اس خبر کو شائع کی تھی ۔



    آلٹ نیوز کے مطابق اس نے جب اس خبر کی تحقیق کی تو پایا گیا کہ یہ تصویر پاکستان کی نہیں ہے بلکہ حیدرآباد کی ہے ۔ یہ قبرستان دراب جنگ کالونی، مدنا پیٹ، حیدرآباد میں واقع مسجد ای سالار ملک کے سامنے واقع ہے۔ آل ٹیوز نے قبرستان کے گوگل اسٹریٹ ویو کی ایک تصویر بھی لگائی ہے، جہاں تالا بند قبر واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: 'سانس لینا مشکل، بیہوش ہورہے لوگ....'، چشم دیدوں نے سنائی لدھیانہ گیس لیک کی دردناک داستاں


    یہ بھی پڑھئے: آپریشن کاویری: ہندوستانیوں کا14واں گروپ سوڈان سے جدہ کے لیے روانہ، 365افرادپہنچے ہندوستان


    آلٹ نیوز کے مطابق اس نے حیدرآباد کے رہنے والے سماجی کارکن عبد الجلیل سے رابطہ کیا ، جنہوں نے قبرستان کا دورہ کیا اور موضوع بحث قبرستان کی تصاویر بھیجی ۔

    آلٹ نیوز کے مطابق وائرل تصویر کے ساتھ ان تصاویر کا موازنہ کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک ہی قبر کی تصویر ہے۔ سبز تالے والے گیٹ کے علاوہ قبر کا پتھر اور قبر کی پوزیشننگ بھی ایک جیسی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: