یوپی کے جالون میں ایک نوجوان کو لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنا بھاری پڑ گیا۔ لڑکی نے بجرنگ دل کے کارکنوں کے ساتھ مل کر شراب کے نشے میں چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان کو پکڑ لیا اور 21 سیکنڈ میں اس پر 45 چپلوں کی برسات کردی۔ لڑکے کو چپل سے مارے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی اور نوجوان کو حراست میں لے کر امن خراب کرنے پر اس کے خلاف کارروائی کی۔ لڑکی کے ذریعے مار پیٹ کئے جانے کا ویڈیو دو دن پرانی بتایا جارہا ہے۔ وائرل ویڈیو کوچ کوتوالی علاقہ کا بتایا جا رہا ہے۔
ناراض ٹیچر کو منانے کیلئے بچے نے اپنائی بیحد کیوٹ ٹرک، دیکھ کر آپ کو بھی آجائے پیارمعلومات کے مطابق دو دن قبل ایک نوجوان لڑخی بازار جا رہی تھی کہ شراب کے نشے میں دھت کونچ نگر کے رہنے والے ادریس نے لڑکی کے ساتھ قابل اعتراض حرکت کی۔ جس کے بعد لڑکی نے بجرنگ دل کے کارکنوں کو بلا لیا۔ بجرنگ دل کے کارکنوں نے نوجوان کو پکڑ لیا اور لڑکی نے اسے چپلوں سے جم کر پیٹا۔
ہائی وے پر پلٹ گیا بڑا ٹرک، گاڑی میں سے باہر گر گئی ایسی چیزیں جسےدیکھ کر شرمندہ ہوگئے لوگپاکستان میں 100 روپئے لیٹر فروخت ہو رہا ہے آٹا! عمران خان یہ کیا بول گئے؟ ویڈیو ہوا وائرلوائرل ویڈیو 25 سیکنڈ کی ہے لیکن 21 سیکنڈ میں لڑکی نے نوجوان کو دونوں ہاتھوں سے 47 بار چپل سے جم کر پیٹا۔ اس مار پیٹ کے دوران بجرنگ دل کے کارکنوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس نوجوان کو حراست میں لے کر تھانے لے آئی جس کے بعد پولیس نے امن خراب کرنے پر ملزم کے خلاف کارروائی کی۔ اس معاملے میں کوچ کوتوالی کے انچارج انسپکٹر بلیراج شاہی کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو دو دن پرانا ہے۔ ساتھ ہی پولیس کو اطلاع دی گئی تھی۔ ملزم کے خلاف فوری کارروائی کی گئی۔ پولیس نے 151 اور 107/16 کے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔