Credit Cardکی کیسے ہوئی شروعات، اس آئیڈیا پر بھی ہنستے تھے لوگ،60ہزار لوگوں کو ایسے ہی بانٹ دئیے!
Credit Cardکی کیسے ہوئی شروعات، اس آئیڈیا پر بھی ہنستے تھے لوگ،60ہزار لوگوں کو ایسے ہی بانٹ دئیے!
ویزا نے مڈل کلاس کے صارفین اور چھوٹے و درمیانی تاجروں کے لئے امریکہ میں کنزیومر کریڈٹ کارڈ پروگرام کی لانچنگ کر کے 1958 میں بینک آف امریکہ کے ساتھ مل کر شروعات کی۔
بڑی چیزوں کی شروعات اکثر چھوٹے چھوٹے قدموں سے ہی ہوتی ہے۔ اس بات کو صحیح ثابت کرنے کے کئی مثالیں موجود ہیں۔ پیمنٹ گیٹوے کمپنی ویزا (VISA) بھی ایسی مثالوں میں سے ایک ہے۔ آج بھلے ہی اس کمپنی کا کاروبار 200 سے زیادہ ملکوں میں پھیلا ہوا ہے اور اس کے بغیر کارڈ سے پیمنٹ کرنے کا تصور بھی مشکل لگتا ہے، لیکن اس کی شروعات بھی بے حد معمولی ہوئی تھی۔ اس کمپنی کو قائم ہوئے 64 سال پورے ہوچکے ہیں۔ اسی موقع پر ہم آپ کو آج ویزا کی شروعات کی کہانی بتانے جارہے ہیں۔
سال 1985 میں ہوا تھا ویزا کا قیام نیوز اینکر جان ایرلیچمین نے ویزا کے قیام کے 64 سال پورے ہونے کے موقع پر کچھ دلچسپ واقعات شیئر کیے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ ویزا کمپنی کا قیام 18 ستمبر 1958 کو ہوا تھا۔ ان 64 سالوں کے سفر میں ویزا نے کئی سارے ایسے مقام حاصل کیے، جنہیں انڈسٹری فرسٹ ہونے کا فخر حاصل ہے۔ اس کمپنی نے دنیا کا پہلا کریڈٹ کارڈ جاری کیا۔ پہلی اے ٹی ایم مشین لگانے کا کریڈیٹ بھی اسی کمپنی کو جاتا ہے۔
اس انوکھے تجربے کے ساتھ ہوئی شروعات آج بھلے ہی کریڈٹ کارڈ بہت سارے لوگوں کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے، لیکن جب کمپنی نے پہلے کریڈٹ کارڈ کی شروعات کی تھی، تب یہ کئی لوگوں کو مضحکہ خیز لگا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد بھی کمپنی نے شروعات کی۔ یہ شروعات ایک تجربے کے ساتھ ہوئی، جسے ’دی ٹرپ‘ نام دیا گیا تھا۔ اس تجربے کے تحت کیلیفورنیا کے عام رہائشیوں کو پوسٹ سے 60 ہزار کریڈیٹ کارڈ بھیجے گئے۔ کمپنی چاہتی تھی کہ لوگ اس کے اس نئے پیمنٹ سسٹم کا استعمال کریں۔
ایرلیچ مین بتاتے ہیں، ویزا کا قیام 18 ستمبر 1958 میں ہوا تھا۔ یہ ایک تجربہ کے ساتھ شروع ہوا تھا، جسے دی ٹرپ نام دیا گیا تھا۔ کیلیفورنیا کے عام لوگوں کو ڈاک سے 60 ہزار کریڈٹ کارڈ بھیجے گئے۔ راتوں رات لوگوں کے پاس آج کے 5000 ڈالر کے برابر کریڈٹ لائن تھی۔ وہ اس کی مدد سے بنا بینک گئے خریداری کرسکتے تھے اور بعد میں اس کی ادائیگی کرسکتے تھے۔
اتنی تھی پہلے کریڈٹ کارڈ کی لمٹ ویزا نے مڈل کلاس کے صارفین اور چھوٹے و درمیانی تاجروں کے لئے امریکہ میں کنزیومر کریڈٹ کارڈ پروگرام کی لانچنگ کر کے 1958 میں بینک آف امریکہ کے ساتھ مل کر شروعات کی۔ بینک آف امریکہ نے 300 ڈالر کی لمٹ والا پیپر کارڈ لانچ کیا، جسے بینک امریکہ کارڈ نام دیا گیا۔ 1970 میں نیشنل بینک امریکہ کارڈ کا قیام عمل میں آیا اور اس نے 1973 میں پہلا الیکٹرانک اتھارائزیشن سسٹم کی شروعات کی۔ اس کے ساتھ ہی الیکٹرانک کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ سسٹم کی بھی شروعات کی گئی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔