உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    High Cholesterol Signs:ہاتھوں میں نظر آئی ایسی علامات تو فوری ڈاکٹر سے کریں رابطہ

    High Cholesterol Signs:ہاتھوں میں نظر آئی ایسی علامات تو فوری ڈاکٹر سے کریں رابطہ

    High Cholesterol Signs:ہاتھوں میں نظر آئی ایسی علامات تو فوری ڈاکٹر سے کریں رابطہ

    High Cholesterol Signs: جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے کی وجہ سے پورے جسم میں خون کی سپلائی ٹھیک سے نہیں ہو پاتی۔ اس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ ذیابیطس ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad | Mumbai | Delhi
    • Share this:
      High Cholesterol Signs:جسم میں بڑھتے خراب کولیسٹرول سے کئی سنگین بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ اس کی وجہ سے، خون کی شریانیں بلاک ہو سکتی ہیں، جو آپ کے دل سے لے کر پورے جسم تک کو متاثر کرسکتی ہیں۔ جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے کی وجہ سے پورے جسم میں خون کی سپلائی ٹھیک سے نہیں ہو پاتی۔ اس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ ذیابیطس ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

      کیسے بڑھتا ہے خراب کولیسٹرال
      زیادہ مقدار میں تلا ہوا اور بھُنا ہوا کھانا کھانے کی وجہ سے جسم میں خراب کولیسٹرول بڑھنے کا خطرہ رہتا ہے۔ خاص طور پر بازار میں فروخت ہونے والے آئلی فوڈس میں کافی زیادہ سیچیوریٹیڈ فیٹ ہوتے ہیں، جو آپ کے بلڈ میں خراب کولیسٹرول کی سطح بڑھتا دیتے ہیں۔ جسم میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھنے کا پتہ لگانے کے لئے ماہرین لیپیڈ پروفائل ٹسٹ کرانے کی صلاح دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ جسم میں نظر آنےو الی کچھ علامات کے ذریعے بھی آپ کولیسٹرول کا پتہ لگاسکتے ہیں۔

      ہاتھوں میں ہوسکتا ہے تیز درد
      ہارٹ بلڈ کو صحیح طریقے سے پمپ نہیں کرتا ہے تو اس کی وجہ سے ہاتھوں میں خون کی سپلائی ہونے لگتی ہے، اس وجہ سے کافی تیز درد ہونے لگتا ہے۔ اگر آپ کو اس طرح کی علامت محسوس ہوں تو اسے بالکل بھی نظر انداز نہ کریں۔

      ہاتھوں کی نسوں میں درد
      ہائی کولیسٹرول کے مسئلہ سے نبردار آزما شخص کے ہاتھوں کی نسوں میں بھی تیز درد ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے ہاتھوں میں تیز جھنجھناہٹ ہونے لگتی ہے۔ اگر اس طرح کی علامات آپ کو دکھائی دے تو فوری کولیسٹرول کی جانچ کرائیں تا کہ آپ کا مسئلہ حل کرنے کے لئے علاج شروع کیا جاسکے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Fruit Chaat:دن بھررہناہے تروتازہ اور خود کو رکھنا ہے فٹ،تو ضرور آزمائیں یہ فروٹ چاٹ ریسپی

      یہ بھی پڑھیں:
      Apple Event 2022 IPhone 14:آئی فون 14سیریز کی لانچنگ آج، کیا کیا ہوگا لانچ،جانیے تفصیل

      ناخن نیلے پڑجانا
      جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے سے ناخنوں کا رن نیلا یا گلابی پڑسکتا ہے۔ دراصل، ناخن میں خون کی سپلائی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ناخن کے رنگ میں تبدیلی نظر آسکتی ہے۔ اس حالت میں فوری ڈاکٹر سے صلاح لیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: