کیا ہوتا ہے عبایا؟ جس کے امتحان ہال میں پہننے پر سعودی عرب نے لگادی ہے پابندی، جانئے عبایا، برقع اور حجاب کا فرق
کیا ہوتا ہے عبایا؟ جس کے امتحان ہال میں پہننے پر سعودی عرب نے لگادی ہے پابندی، جانئے عبایا، برقع اور حجاب کا فرق ۔ علامتی تصویر ۔
Saudi Arabia bans abaya in Exam Halls: سعودی عرب کی حکومت نے امتحان ہالوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ اس فیصلہ کے بعد ایک مرتبہ پھر عبایا ، حجاب ، نقاب اور برقع وغیرہ کو لے کر بحث شروع ہونے کی امید ہے ۔ ایسے میں آئیے جانتے ہیں کہ عبایا، حجاب، نقاب، برقع اور دوپٹہ وغیرہ کے درمیان کیا ہے فرق ہے ۔
نئی دہلی : سعودی عرب کی حکومت نے امتحان ہالوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ اس پابندی کا اعلان سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن کمیشن نے اعلان کیا ہے ۔ کمیشن کے مطابق طالبات کو اب امتحانات کے دوران عبایا پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیز ای ٹی ای سی نے کہا کہ طالبات کو اب امتحان ہال کے اندر اسکول کی یونیفارم میں آنا ہوگا ۔ سعودی عرب کے اس فیصلہ کے بعد ایک مرتبہ پھر عبایا ، حجاب ، نقاب اور برقع وغیرہ کو لے کر بحث شروع ہونے کی امید ہے ۔ ایسے میں آئیے جانتے ہیں کہ عبایا، حجاب، نقاب، برقع اور دوپٹہ وغیرہ کے درمیان کیا ہے فرق ہے ۔
عبایا عبایا مشرقی وسطی خاص طور پر سعودی عرب میں خواتین کے ذریعہ پہنا جانے والا ایک باہری لباس ہے ۔ یہ ایک ڈھیلا ڈھالا ایسا لباس ہے، جس میں پورا جسم چھپ جاتا ہے ۔ ہاتھ ، سر اور پاوں بھی ڈھکے ہوئے ہوتے ہیں ۔ عبایا عام طور پر کالے رنگ کا ہوتا ہے ، مگر آج کل یہ دیگر رنگوں میں بھی بازار میں دستیاب ہے اور خواتین میں ہلکے نیلے اور گلابی رنگ کا عبایا بھی پہننے کا رواج بنتا جارہا ہے ۔
حجاب
حجاب کے ذریعہ سینے اور سر کو ڈھکا جاتا ہے۔ یہ پردہ کی ایک قسم ہے جسے مسلمان خواتین اپنے قریبی افراد خاندان سے باہر کے مردوں کی موجودگی میں پہنتی ہیں۔
نقاب
بنیادی طور پر نقاب ایک پردہ ہے، جس سے چہرے کو چھپایا جاتا ہے، لیکن آنکھ کے حصے کو کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ ایک ہیڈ اسکارف کے ساتھ پہنا جاتا ہے۔ یہ اکثر مسلم خواتین حجاب کے حصے کے طور پر پہنتی ہیں۔
حجاب بعض اوقات دوپٹہ کے انداز میں بھی پہنا جاتا ہے۔ خاص طور پر نوجوان خواتین میں اس کا رواج عام ہے۔ اس میں پوری گردن کو ڈھانپ لیا جاتا ہے۔ دوپٹہ کے انداز کو اس کے چمکدار رنگوں اور خوبصورت کڑھائی سے ممتاز کیا جاتا ہے، جو عام طور پر لباس کے ساتھ ملتا جلتا ہے۔ اس کا استعمال ہندوستان کے ہر شہروں میں عام ہے۔
برقع
عام طور پر اکثر برقع اور نقاب کے درمیان فرق کو محسوس نہیں کیا جاتا اور ان دونوں کو یکساں سمجھا جاتا ہے۔ جب کہ دونوں میں فرق ہے۔ نقاب کو چہرے کو چھپانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آنکھوں کو بے پردہ چھوڑ دیا جاتاہے، جب کہ برقع پورے جسم کو سر سے لے کر پیر تک کو چھپانے کے لیے پہنا جاتا ہے۔ آنکھوں کے سامنے تھوڑا کی جگہ کھلی چھوڑ دی جاتی ہے۔
چادر
چادر ایک بڑا کپڑا ہوتا ہے، جسے مسلم خواتین بالخصوص ایران میں سر کو ڈھکنے، نقاب اور شال کے امتزاج کے طور پر پہنتی ہیں۔ عراق، یمن اور دوسرے ممالک میں بھی چادر کو بیرونی لباس کے طور پر مسلم خواتین عوامی مقامات پر پہنتی ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔