رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی حیدرآبادی حلیم کی دھوم، اصلی گھی اور مٹن سے لذت دوبالا، لیکن مہنگی کیوں؟
حیدرآبادی حلیم کو کیا چیز مہنگی کر رہی ہے؟
مرزا علی نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ آنے والے دنوں میں متوقع گرمی کی وجہ سے قیمتوں میں کمی بیشی کی جاسکتی ہے۔ تاہم عبدالمحصی اس سے اختلاف کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ حیدرآبادی حلیم (Hyderabadi Haleem) پر موسم کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
رمضان المبارک تقویٰ اور عبادات کا مہینہ ہے۔ یہ حیدرآباد میں حلیم کا موسم بھی ہے۔ اگرچہ یہ ڈش کچھ کھانے پینے کی جگہوں پر سال بھر دستیاب رہتی ہے، لیکن اس مقدس مہینے میں یہ ڈش بڑے پیمانے پر فروخت ہوتی ہے۔ حلیم کو حیدرآباد میں ہریس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ڈش گوشت، گندم اور گھی کا مرکب ہوتی ہے، جو ایک موصل اور بڑے برتن میں گھنٹوں دھیرے دھیرے پکائی جاتی ہے۔
حیدرآبادی حلیم کا تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ رمضان سے قبل ہی سے منتظر رہتے ہیں۔ گزشتہ سال ڈش کی قیمت 200 روپے کے لگ بھگ تھی۔ اس سال شہر کے بڑے دکانوں نے حلیم کی قیمت کو 230 سے 250 روپے کے درمیان رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حلیم میں استعمال ہونے والے اجزاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوسطاً 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ حلیم فروخت کندگان اس بات کو بھی ذہن میں رکھتے ہیں کہ اس سال رمضان گرمیوں میں ہے اور اس کی فروخت اتنی زیادہ نہیں ہو سکتی کیونکہ حلیم ایک بھاری ڈش ہے۔ لہذا وہ قیمتوں کو مسابقتی رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اولڈ سٹی میں نیاب ہوٹل کے مینیجر عمر عزیز نے نیوز 18 کو بتایا کہ پچھلے سال مٹن تقریباً 550 روپے فی کلو تھا، اس سال یہ 700 روپے کو چھو رہا ہے۔ دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال 550 روپے کے مقابلے اس سال گھی 700 روپے فی کلو ہے۔
عمر عزیز نے بتایا کہ سب سے مہنگا جز الائچی ہے، جو تقریباً 2000 روپے فی کلو ہے (پچھلے سال یہ 1100 روپے تھا)۔ گیس، ڈیزل اور پیٹرول کی اونچی قیمت بھی ڈش کی آخری قیمت میں اضافہ کر رہی ہے۔ بنجارہ ہلز پر واقع سروی ریسٹورنٹ ایرانی حلیم کے لیے مشہور ہے، اس نے رمضان سے تقریباً پندرہ دن پہلے شب برات پر ڈش فروخت کرنا شروع کر دی۔ ہوٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر مرزا علی نے کہا کہ پچھلے سال حلیم 230 روپے تھا اور اس سال اس کی قیمت 250 روپے ہے۔ ہمارے اسپیشل حلیم جو کہ خشک میوہ جات سے لدے ہوتے ہیں، اس کی قیمت 300 روپے ہے، مصالحے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور گیس بھی مہنگی ہو گئی ہے۔
پستہ ہاؤس جسے دنیا میں حلیم کا سب سے بڑا فروخت کنندہ کہا جاتا ہے، اس کی قیمت 260 سے 270 روپے کے درمیان رکھی گئی ہے۔ پستہ ہاؤس کے ڈائریکٹر محمد عبدالمحصی نے کہا کہ ہمارا حلیم پچھلے سال 249 روپے کا تھا۔
انھوں نے کہا کہ مٹن، گھی اور مصالحے سب سے مہنگے اجزاء ہیں اور ہم نے پچھلے 25 سال میں کبھی بھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
محمد عبدالمحصی نے بتایا کہ اس سال بھی ہم مارکیٹ کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین حلیم پیش کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔