உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    WhatsApp Update:میٹنگ کے لئے اب شیئر کرسکیں گے لنک، گروپ کال میں جلد ہی شامل ہوں گے 32 یوزرس

    WhatsApp Update:میٹنگ کے لئے اب شیئر کرسکیں گے لنک، گروپ کال میں جلد ہی شامل ہوں گے 32 یوزرس

    WhatsApp Update:میٹنگ کے لئے اب شیئر کرسکیں گے لنک، گروپ کال میں جلد ہی شامل ہوں گے 32 یوزرس

    WhatsApp Update: واٹس ایپ جلد ہی ڈو ناٹ ڈسٹرب (DND) کے لئے مسڈ کال الرٹ فیچرس پر بھی کام کررہا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے یوزر DND موڈ آن ہونے کے بعد واٹس ایپ پر مسڈ کال کی جانکاری حاصل کرپائیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      WhatsApp Update: ابھی تک گوگل میٹ یا زوم ویڈیو کال کی میٹنگ کے لئے ہی لنک شیئر ہوتے تھے، لیکن اب آپ واٹس ایپ گروپ کال کے لئے یا میٹنگ کے لئے بھی لنک شیئر کرپائیں گے۔ WhatsApp نے اپنے اس نئے فیچر کو Call Links نام دیا ہے۔ واٹس ایپ کا یہ فیچر پہلے سے جاری کسی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے بیسٹ ہے۔ نئے اپ ڈیٹ کے بعد واٹس ایپ یوزرس کا ویڈیو کال کے دوران Call Links نام کا ایک آپشن ملے گا۔ واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کی جانکاری میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے دی ہے۔

      گروپ ویڈیو کال میں شامل ہوپائیں گے 32 یوزرس
      مارک زکربرگ نے اپنے پوسٹ میں واٹس ایپ کے ایک اور نئے فیچر کی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جلد ہی ویڈیو کالنگ کے لئے 32 یوزرس کا آپشن ملے گا یعنی 32 لوگ ایک ساتھ ویڈیو کال کرسکیں گے۔ واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کی ٹیسٹنگ آخری مرحلے میں ہے۔ یہ دونوں نئے فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں یوزرس کے لئے ہوں گے۔ آپ کی جانکاری کے لئے بتادیں کہ واٹس ایپ میں گروپ وائس کال کے لئے پہلے سے ہی 32 یوزرس کے شامل ہونے کی سہولت ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      مائیکروسافٹ لے کر آیا Windows 11 2022 اپ ڈیٹ، یوزرس کو ملے گی زبردست اسپیڈ اور فیچرس

      یہ بھی پڑھیں:
      Credit Card کی کیسے ہوئی شروعات، اس آئیڈیا پر آخر کیوں ہنستے تھے لوگ!

      ڈو ناٹ ڈسٹرب (DND) کا بھی آنے والا ہے اپ ڈیٹ
      واٹس ایپ جلد ہی ڈو ناٹ ڈسٹرب (DND) کے لئے مسڈ کال الرٹ فیچرس پر بھی کام کررہا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے یوزر DND موڈ آن ہونے کے بعد واٹس ایپ پر مسڈ کال کی جانکاری حاصل کرپائیں گے۔ ساتھ ہی واٹس ایپ اپنے ایک اور نئے فیچر Companion موڈ پر بھی کام کررہا ہے۔ بتادیں کہ واٹس ایپ کے نئے فیچر ٹریک کرنے والی ویب سائٹ WABetainfo نے ان آئندہ واٹس ایپ فیچرس کے بارے میں جانکاری دی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: