اپنا ضلع منتخب کریں۔

    واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ یوزرس کے لیے آیا یہ شاندار فیچر، جانیے اس بارے میں مکمل تفصیل

    واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ یوزرس کے لیے آیا یہ شاندار فیچر، جانیے اس بارے میں مکمل تفصیل

    واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ یوزرس کے لیے آیا یہ شاندار فیچر، جانیے اس بارے میں مکمل تفصیل

    واٹس ایپ نے اپنے بلاگ پوسٹ کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیا فیچر یوزرس کو ویب سائٹ پر فون نمبر تلاش کرنے یا اپنی کانٹیکٹ لسٹ میں کسی ایک کو تلاش کرنے سے بچائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      واٹس ایپ لگاتار نئے نئے فیچرس لے کر آرہا ہے اور اپنے ایپ کو بہتر بنارہا ہے ، اس کے ساتھ ہی کمپنی ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی پورا دھیان دے رہی ہے۔ اب کمپنی واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ایک نیا فیچر لے آئی ہے۔ اس فیچر سے ڈیسک ٹاپ یوزر کسی کو ویڈیو، فوٹو، GIFs اور ڈاکیومنٹ فارورڈ کرتے وقت اس کے ساتھ کیپشن بھی جوڑ کر بھیج پائیں گے۔ فی الحال کمپنی نے یہ فیچر بیٹا ٹیسٹرس کے لیے ہی دستیاب کر رکھا ہے۔

      کیا ہے واٹس ایپ کا نیا فیچر
      واٹس ایپ اپنے ڈیسک ٹاپ یوزرس کو ایک نیا فیچر فارورڈ میڈیا ود کیپشن لائی ہے۔ اس فیچر سے یوزرس فوٹو، ویڈیو اور ڈاکیومنٹ و دیگر کو فارورڈ کرتے ہوے کوئی کیپشن بھی ساتھ میں جوڑ پائیں گے۔ یوزرس کو ہر بار کوئی فوٹو، ویڈیو فارورڈ کرتے وقت ساتھ میں کیپشن بھیجنے کا آپشن ملے گا۔ فی الحال جب فوٹو، ویڈیو فارورڈ کرتے ہیں تو فوٹو ویڈیو دیگر تو کسی کانٹیکٹ کو چلا جاتا ہے لیکن کیپشن نہیں جاپاتا ہے۔

      حالانکہ یہ فیچر بھی چنندہ یوزرس کے لیے ہی دستیاب ہوگا۔ لیکن آگے کمپنی بڑے پیمانے پر اس کا اپ ڈیٹ لا کر اس فیچر کو سبھی کے لیے مہیا کرائے گی۔

      واٹس ایپ بزنس فیچر بھی آرہا ہے
      واٹس ایپ یوزرس کے لیے ایک اور نیا فیچر جلد لانے جارہی ہے۔ اس نئے فیچر سے واٹس ایپ پر بالغوں کو کیٹگری کے حساب سے سرچ کرنے کی صلاحیت ملے گی۔ جیسے یوزرس سفر یا بینکنگ سیکٹر میں سے کسی کو سرچ کرنے کے لیے کسی ایک کے نام سے سرچ کرسکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      بنگلورو اور حیدر آباد میں لانچ ہوا جیو کا ٹرو 5 جی، فری میں ملے گا ان لمیٹڈ ڈیٹا

      یہ بھی پڑھیں:
      آخر یہ گولڈن بلڈ کیا ہے؟ یہ کیسے کام کرتا ہے؟ کیوں اس کو خطرناک ترین خون کہا جارہا ہے؟

      واٹس ایپ نے اپنے بلاگ پوسٹ کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیا فیچر یوزرس کو ویب سائٹ پر فون نمبر تلاش کرنے یا اپنی کانٹیکٹ لسٹ میں کسی ایک کو تلاش کرنے سے بچائے گا۔ فی الحال یہ فیچر انڈونیشیا، میکسیکو، کولمبیا، یوکے اور برازیل کے یوزرس کے لیے دستیاب ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: