انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک ساتھ 29 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی اکاونٹس کو بند کردیا ہے۔ یہ اکاونٹ یکم جنوری سے 31 جنوری کے درمیان بند کیے گئے ہیں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ ان اکاونٹس کو یوزرس کی شکایت کی بنیاد پر بند کیا گیا ہے۔ ان میں سے تقریباً 10 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی اکاونٹس پر سرگرم طور پر پابندی بھی لگائی گئی ےہ۔ اس سے پہلے دسمبر 2022 میں میسجنگ پلیٹ فارم نے ملک میں 36 لاکھ سے زیادہ اکاونٹس پر پابندی لگائی تھی۔
شکایت کی بنیاد پر بند کیے گئے اکاونٹس جنوری کے مہینے میں واٹس ایپ نے اطلاع دی ہے کہ ،کمپنی کو ہندوستان سے 1,461 شکایات موصول ہوئی تھیں اور پلیٹ فارم نے 195 شکایات پر کارروائی کی ہے۔ 1,461 شکایات میں سے 1,337 پابندی کی اپیلیں تھیں اور باقی سپورٹ اور سیکیورٹی سے متعلق تھیں۔ کمپنی نے یہ معلومات آئی ٹی ایکٹ 2021 کی ماہانہ رپورٹ میں دی ہے۔
نئے آئی ٹی ایکٹ کے تحت ہوئی کارروائی
واٹس ایپ نے ان اکاونٹس کو نئے آئی ٹی ایکٹ کے تحت یوزرس کی سلامتی کو دھیان میں رکھتے ہوئے بین کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ آئی ٹی ایکٹ 2021 کے تحت ہر مہینے 50 لاکھ سے زیادہ یوزرس والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو آئی ٹی وزارت میں ایک یوزر سیفٹی رپورٹ پیش کرنی ہوتی ہے۔
دسمبر میں بند ہوئے تھے 36 لاکھ سے زیادہ اکاونٹس
واٹس ایپ نے کہا کہ سابقہ ٹکٹوں اور ڈپلیکیٹ ٹکٹوں کے علاوہ تمام شکایات کا جواب دیا جاتا ہے اور اس پر کارروائی کی جاتی ہے۔ بتادیں کہ دسمبر میں واٹس ایپ نے ملک میں 36.77 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی تھی، جن میں سے 10 لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹس کو فعال طور پر بند کردیا گیا تھا۔
ہندوستانی صارفین کی شکایات کی بنیاد پر اس میں سے 13.89 لاکھ اکاؤنٹس بند کر دیے گئے۔ بتادیں کہ سوشل میڈیا پر صارفین کی شکایات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دسمبر میں واٹس ایپ صارفین کی اپیلیں تقریباً 70 فیصد بڑھ کر 1,607 ہوگئیں جن میں 1,459 اکاؤنٹس پر پابندی لگانے کی اپیلیں بھی شامل ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔