James Marape: کون ہیں جیمز مراپے، جنہوں نے پی ایم مودی کے پیر چھوئے، استقبال کے لیے توڑ دی ملک کی روایت

کون ہیں جیمز مراپے، جنہوں نے پی ایم مودی کے پیر چھوئے

کون ہیں جیمز مراپے، جنہوں نے پی ایم مودی کے پیر چھوئے

پاپوا نیو گنی میں ایک روایت ہے کہ وہاں پر غروب آفتاب کے بعد آنے والے کسی بھی رہنما کا رسمی استقبال نہیں کیا جاتا، لیکن پی ایم مودی کے آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Papua New Guinea
  • Share this:
    وزیر اعظم نریندر مودی جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جاپان گئے ہوئے ہیں۔ جب کانفرنس کے بعد اتوار کی شام پاپوا نیو گنی پہنچے تو ایک الگ ہی چونکا دینے والی تصویر دیکھنے کو ملی۔ دراصل، جیسے ہی پی ایم مودی ایئرپورٹ پہنچے تو پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم عزت مآب جناب جیمز مراپے نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم مودی کو 19 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر دیا گیا۔ آئیے جانتے ہیں جیمز مراپے کون ہیں جنہوں نے ہندوستانی وزیر اعظم کے استقبال کے لیے اپنی ایک اور اہم روایت توڑی ہے۔

    سب سے پہلے اس روایت کے بارے میں جانتے ہیں جو مراپے نے توڑی ہے۔ دراصل پاپوا نیو گنی میں یہ روایت ہے کہ وہاں پر غروب آفتاب کے بعد آنے والے کسی بھی رہنما کا رسمی استقبال نہیں کیا جاتا، لیکن پی ایم مودی کے آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پی ایم مودی وہ پہلے شخص ہیں جن کے لیے اس ملک نے اپنی پرانی روایت کو توڑا ہے۔

    اساتذہ کے جینز، ٹی شرٹ اور لیگنگس پہننے پر پابندی، آسام حکومت نے جاری کیا نیا ڈریس کوڈ

    Dhoni Jadeja Controversy: رویندر جڈیجہ کے ٹوئٹ سے مچا ہنگامہ، دھونی کے ساتھ بات چیت کو لیکر اٹھ رہے بڑے سوال

    اب ایک نظر جیمز مراپے پر بھی:

    1. پی ایم جیمز مراپے کی پیدائش سنہ 1971 میں ہیلا صوبے کے ٹاری میں ہوا تھا۔

    2. انہوں نے پی این جی (PNG) ہائی لینڈز میں منج پرائمری اسکول اور کبیوفا ایڈونٹسٹ سیکنڈری اسکول میں تعلیم حاصل کی۔

    3. اس کے بعد سنہ 1993 میں پاپوا نیو گنی یونیورسٹی سے آرٹس میں گریجویشن کیا۔

    4. اتنا ہی نہیں، جیمز مراپے نے سال 2000 میں ماحولیاتی سائنس میں پوسٹ گریجویٹ آنرز کی ڈگری لی۔

    5. وہ شروع سے ہی پڑھائی میں سنجیدہ تھے۔ انہوں نے پوسٹ گریجویشن کے بعد بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔

    6. وہیں پڑھائی کے ساتھ ساتھ انہوں نے کام بھی کرنا شروع کر دیا تھا۔ سنہ 1994 سے 1995 تک وہ پی این جی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ ٹاری برانچ کے آفیسر انچارج رہے۔

    7. سنہ 1996 سے 1998 تک انہوں نے ہڈس گیس پروجیکٹ میں جی ڈی سی (GDC) کے آپریشنز مینیجر کے طور پر کام کیا۔

    8. سنہ 2001 سے 2006 تک وہ پرسنل مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پالیسی اسسٹنٹ سیکرٹری بنے۔ وہ بین الحکومتی تعلقات پر پارلیمانی ریفرل کمیٹی کا بھی حصہ تھے۔

    9. مراپے نے پہلی بار سنہ 2002 کے انتخابات میں ٹاری پوری سیٹ سے پیپلز پروگریس پارٹی کے لیے انتخاب لڑا تھا۔ تاہم بعد میں جنوبی ہائی لینڈز صوبے میں بڑے پیمانے پر تشدد کی وجہ سے ووٹ کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

    10. انہوں نے سنہ 2019 میں پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور پھر پنگو پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

    11. جیمز مراپے مئی 2019 میں پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم بنے، تب سے وہ اس عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    12. بتایا جاتا ہے کہ سال 2020 میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ان کی حکومت کو گرانے کی ناکام کوشش کی گئی۔

    13. وہ جزیرہ نما ملک کے 8ویں وزیر اعظم ہیں اور ماضی میں حکومتوں میں کابینہ کے کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

    14. 52 سالہ مراپے نے پہلی بار اپنی روایت توڑی ہے۔ انہوں نے دنیا کے کسی اور لیڈر کے لیے ایسا نہیں کیا۔
    Published by:sibghatullah
    First published: