چیٹ جی پی ٹی کے آنے کے بعد سے کئی سارے اے آئی ٹول سامنے آئے ہیں۔ ان میں AutoGPT بھی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ آٹو جی ی ٹی اب تک کا سب سے ایڈوانس اے آئی چیٹ باٹ ہے۔ اوپن اے آئی نے گزشتہ سال نومبر میں چیٹ جی پی ٹی کو پیش کیا تھا جس کے بعد اس طرح کے اے آئی ٹول تیار کرنے کی ریس لگ گئی ہے۔ ابھی تک تو ااپ چیٹ باٹ سے اپنے سوالوں کے جواب لے رہے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مارکیٹ میں ایسا بھی چیٹ باٹ ہے جو کہ خود ہی سارے ٹاسک پورے کرتا ہے۔ جی ہاں، ہم بات کررہے ہیں آٹو جی پی ٹی کی۔ یہ ایک ایسا اے آئی چیٹ باٹ ہے جس کے سامنے آنے کے بعد ہر روز اس پر بحث ہورہی ہے۔ آخر آٹو جی پی ٹی میں کیا خاص ہے، آئیے اس رپورٹ میں تفصیل سے جانتے ہیں۔
آٹو جی پی ٹی کیا ہے اور اسے کہاں استعمال کیا جا رہا ہے؟ AutoGPT اوپن اے آئی کا جدید ترین اے آئی ماڈل ہے جسے آن لائن خدمات اور سافٹ ویئر میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ AutoGPT ایک ہی وقت میں کوئی بھی دو کام خود بخود مکمل کر سکتا ہے۔ آٹو جی پی ٹی کو آرٹیفشیل انٹلیجنس چیٹ بوٹس کا گیم چینجر اوتار کہا جا رہا ہے۔ یہ کیسی بھی کام کو بغیر انسان کی مدد کے پورا کرسکتا ہے۔ اسے جی پی ٹی-4 بھی کہا جارہا ہے۔ ایک یوٹیوب ویڈیو میں آٹو جی پی ٹی کے کام کو دکھایا گیا ہے۔
AutoGPT just exceeded PyTorch itself in GitHub stars (74k vs 65k). I see AutoGPT as a fun experiment, as the authors point out too. But nothing more. Prototypes are not meant to be production-ready. Don't let media fool you - most of the "cool demos" are heavily cherry-picked: 🧵 pic.twitter.com/I44H7BkCqr
آٹو جی پی ٹی، پائتھان 3.8 یا اس کے بعد ورژن پر کام کرتا ہے۔ آٹو جی پی ٹی کو لے کر کہا جارہا ہے کہ اس کا فائنل ورژن ابھی ریلیز نہیں ہوا ہے۔ ابھی لوگ جس آٹو جی پی ٹی کا استعمال کررہے ہیں، وہ ٹرائل ورژن ہے اور فائنل ورژن کے آنے کے بعد اور بہتر رزلٹ ملیں گے۔ آٹو جی پی ٹی کسی آن لائن بزنس کو پوری طرح سے مینیج کرسکتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔